ڈیرہ مراد جمالی، قیدی کے قتل کیخلاف لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج، ایک زخمی پولیس اہلکار بھی چل بسا


ڈیرہ مراد جمالی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی کی جیل کے قریب قیدی وین پر مسلح افراد کیفائرنگ سے قیل ہونے والے نظر محمد ہجوانی کے ورثا نے میت کو قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا مظایرین نے قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر سکھر سے کوئٹہ جانے والی شاہراہ کو مکمل طور پر بند کردیاہے ،زرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی میں جیل گیٹ کے باہر قتل ہونے والے قیدی نظر محمد ہجوانی جمالی کے لواحقین اور ہجوانی قبیلے کے افراد کا پٹ فیڈر پل پہ میت رکھ کے5گھنٹے سے احتجاج جاری،یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی کی جیل کے قریب قیدی وین پر مسلح افراد نے فائرنگ سے قیدی سمیت 2 افراد ہلاک اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ہلاک و زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثناحملے میں زخمی ایک ہیڈ کانسٹیبل بھی جاں بحق ہو گیا ۔حبیب الرحمٰن ساسولی قیدی ڈیوٹی پر مامور تھے کہ ڈسڑکٹ جیل کے مین گیٹ پر مسلح افراد نے قیدی وین پر اندھا دھند فائرنگ کی جوابی فائرنگ پر ایک حملہ آور جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوا جاں بحق ہیڈ کانسٹیبل ہیڈ کانسٹیبل حبیب الرحمن مقابلہ میں زخمی ہوگئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔جاں بحق ہیڈ کانسٹیبل حبیب الرحمن ساسولی کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ مراد جمالی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔

Recent Posts

پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر کا “پاکستان کرکٹ” سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر، جنہوں نے حال ہی میں چیمپئنز ون…

2 mins ago

آرٹیکل 63 اے کیس میں اہم پیش رفت؛ پی ٹی آئی عدالتی کارروائی سے علیحدہ ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں کی سماعت میں پی…

5 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں اچانک تقریب کا سٹیج چھوڑ کر چلے گئے لیکن کیوں ؟ وجہ سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے…

10 mins ago

چیف جسٹس کسی جج کو بینچ میں بیٹھنے پر مجبور نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی گزشتہ روز کی سماعت…

14 mins ago

بابراعظم کے استعفے کے بعد محمد رضوان سے کپتانی کیلئے رابطہ کیا گیا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا قیادت سے…

51 mins ago

63اے نظرثانی کیس؛اب آپ حد کراس کررہے ہیں،چیف جسٹس پاکستان ،بیرسٹر علی ظفر نے سماعت کا بائیکاٹ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)63اے نظرثانی کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے…

56 mins ago