ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: 18نامزد ملزمان سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


میر پور خاص(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی کی عدالت میرپورخاص نے عمرکوٹ میں ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کی نعش جلانے کے مقدمے میں نامزد 18 ملزمان کو سات دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، مقدمہ مقتول کے برادر نسبتتی ابراہیم کنبھر کی مدعیت میں دہشتگردی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت عمرکوٹ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے عمرکوٹ پولیس نے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی نعش کو نذرآتش کرنے کے الزام میں گرفتار 18 جوابداروں مولوی احمد شاہانی، مولوی ریاض پنہور، شیر علی سمیجو، محبوب علی ساند، غلام مجتبیٰ پنہور، نور حسن پنہور، غمشاد علی پنہور، محمد سیفل پنہور، لکھمیر سمیجو، ارشد سمیجو، علیم سمیجو، محمد سلیم ساند، معشوق خاصخیلی، فقیر محمد پلیجو، بدرالدین پنہور، عبدالغفار رانگڑ، داود پنہور اور مولوی امجد پنہور کو ڈی ایس پی اسلم جاگیرانی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے انسداد دہشتگردی میرپورخاص کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ لینے کی استدعا کی عدالت نے ملزمان کو سات دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا واضع رہے کہ عمرکوٹ پولیس ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی نعش کو نذر آتش کرنے پر مقتول کے برادر نسبتی ابراہیم کنبھر کی مدعیت میں 19 نامزد اور 15 نامعلوم ملزمان سمیت 34 افراد کے خلاف عمرکوٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا تھا مقدمے میں 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ایف آ?ی آر متن کے مطابق مولانا احمد شاہانی، محبوب ساند و دیگر نے ڈاکٹر شاہ نواز کی نعش کو زبردستی کار سے اتارا اور مجتبی پنہور، صفیل پنہور، ارشد پنہور و دیگر نے سوکھی گھاس اور جھاڑیاں نعش پر ڈالی جبکہ مولانا احمد شاہانی کے کہنے پر نعش کو نذرآتش کیا گیا۔

Recent Posts

آرٹیکل 63 اے کیس میں اہم پیش رفت؛ پی ٹی آئی عدالتی کارروائی سے علیحدہ ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں کی سماعت میں پی…

1 min ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں اچانک تقریب کا سٹیج چھوڑ کر چلے گئے لیکن کیوں ؟ وجہ سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے…

6 mins ago

چیف جسٹس کسی جج کو بینچ میں بیٹھنے پر مجبور نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی گزشتہ روز کی سماعت…

10 mins ago

بابراعظم کے استعفے کے بعد محمد رضوان سے کپتانی کیلئے رابطہ کیا گیا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا قیادت سے…

46 mins ago

63اے نظرثانی کیس؛اب آپ حد کراس کررہے ہیں،چیف جسٹس پاکستان ،بیرسٹر علی ظفر نے سماعت کا بائیکاٹ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)63اے نظرثانی کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے…

51 mins ago

بگ باس امیدوار عدنان شیخ کی بہن نے بھابھی کی تصاویر لیک کردیں

  ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ او ٹی ٹی سیزن 3 میں…

56 mins ago