بلوچ وائس فار جسٹس کا جبری گمشدگی کیخلاف سوشل میڈیا پر آن لائن احتجاج کا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی ترجمان نے ایک پریس ریلیز بیان جارہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک آن لائن احتجاج کیا جائے گا، جو 13 اکتوبر کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک سوشل میڈیا پر منعقد کیا جائے گا۔ یہ احتجاج بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، کشمیر اور دیگر علاقوں میں ریاستی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ترجمان نے کہا ہم اس احتجاج کے ذریعے دنیا کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ جبری گمشدگیاں ایک سنگین مسئلہ ہیں جس کی طرف فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ہم ان افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں جو اپنے پیاروں کی گمشدگی کا درد سہہ رہے ہیں۔ اس احتجاج کا مقصد نہ صرف آگاہی فراہم کرنا ہے بلکہ متاثرین کے حق میں آواز بلند کرنا بھی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جبری گمشدگیوں کے شکار افراد کے لواحقین کی کہانیاں سنی جائیں اور اس مسئلے کی سنجیدگی کو سمجھا جائے۔ترجمان نے بلوچ قوم سمیت دیگر مظلوم اقوام اور انسانیت دوست افراد سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین، صحافی، انسانی حقوق کے کارکن،اور دیگر ایکٹوسٹس اپنی دو منٹ کی ویڈیوز بنائیں، جو ان کے جبری لاپتہ افراد کی کہانیوں پر مشتمل ہوں، اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔اس کے علاؤہ گرافک ڈیزائنرز جبری گمشدہ افراد کی پوسٹرز اور ویڈیو ڈاکومنٹری بنائیں، صحافی حضرات رپورٹس اور آرٹیکلز لکھیں اور انسانی حقوق کے کارکن بھی اس مہم میں شامل ہو کر اپنی حمایت کا اظہار کر سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ یہ احتجاج اس بات کی علامت ہے کہ ہم سب اس مسئلے کے خلاف ایک آواز ہیں۔ “ہمیں اس مسئلے کی روک تھام کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔یہ احتجاج انسانی حقوق کی صورت حال پر توجہ مرکوز کرنے کا ایک موقع ہے اور ہم تمام انسان دوست افراد سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس مہم میں اپنی آواز شامل کریں۔

Recent Posts

اسلام آباد کی تینوں وکلا تنظیموں کا آئینی ترامیم کیخلاف مزاحمت کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی تینوں نمائندہ بار ایسوسی ایشنز ہائیکورٹ بار ، اسلام…

3 mins ago

پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر کا “پاکستان کرکٹ” سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر، جنہوں نے حال ہی میں چیمپئنز ون…

8 mins ago

آرٹیکل 63 اے کیس میں اہم پیش رفت؛ پی ٹی آئی عدالتی کارروائی سے علیحدہ ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں کی سماعت میں پی…

11 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں اچانک تقریب کا سٹیج چھوڑ کر چلے گئے لیکن کیوں ؟ وجہ سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے…

16 mins ago

چیف جسٹس کسی جج کو بینچ میں بیٹھنے پر مجبور نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی گزشتہ روز کی سماعت…

20 mins ago

بابراعظم کے استعفے کے بعد محمد رضوان سے کپتانی کیلئے رابطہ کیا گیا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا قیادت سے…

57 mins ago