کیا میرا انتخاب میرے بچوں کیلئے صحیح رہے گا؟ حاجرہ یامین

کراچی(قدرت روزنامہ)حاجرہ یامین پاکستان شوبز کی ایک ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں، انہوں نے متعدد پاکستانی ڈراموں میں اپنی غیرمعمولی اداکاری کے سبب ایک پہچان بنالی ہے۔ گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ، جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی اوردیگر پہلوؤں کے علاوہ شریک سفر کی خوبیوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔

انٹرویو میں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی شادی اور اس کی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ شادی تو دورکی بات ہے پہلے ایسے انسان کا ملنا ضروری ہے، جس کے ساتھ زندگی آسانی سے گزاری جا سکے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ جیسے جیسے وقت گزرتاجاتاہے، انسان کی سوچ اورچیزیں بھی تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ اس لیے جب آپ کی کسی مرد سے ملاقات ہوتی ہے توذہن میں سب سے پہلے یہ سوال ابھرتاہے کہ کیا یہ شخص میرے بچوں کے لیے مناسب رہے گا یا نہیں؟

حاجرہ کے مطابق ابھی تک میں نے کسی کو شادی کے لیے منتخب نہیں کیا ہے اور جب بھی کسی سے ملتی ہوں تو یہ سوچ ذہن میں نہیں ہوتی ہے کہ یہ شخص میرا اچھا شوہر ہو بھی سکتا ہے یا نہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے اپنے دور میں ووٹ نہ گنے جانے پر قانون سازی کیوں نہ کی؟ جسٹس نعیم اختر افغان کا استفسار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے بیرسٹر علی ظفر…

2 mins ago

توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

30 mins ago

سوزوکی پاکستان میں ’ ایوری ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ، قیمت کتنی ہو گی؟ جا نئے

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی جلد ہی ’ بولان ‘ کو بند کرنے…

33 mins ago

اسلام آباد کی تینوں وکلا تنظیموں کا آئینی ترامیم کیخلاف مزاحمت کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی تینوں نمائندہ بار ایسوسی ایشنز ہائیکورٹ بار ، اسلام…

42 mins ago

پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر کا “پاکستان کرکٹ” سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر، جنہوں نے حال ہی میں چیمپئنز ون…

47 mins ago

آرٹیکل 63 اے کیس میں اہم پیش رفت؛ پی ٹی آئی عدالتی کارروائی سے علیحدہ ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں کی سماعت میں پی…

50 mins ago