کیا آپ انار روز کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یہ کہاوت تو آپ نے سنی ہی ہوگی کہ ’ایک نار، سو بیمار‘۔اس کا اصل مطلب ہی یہی ہے کہ ایک انار میں اللہ نےشفاء اور صحت رکھی ہے اور ڈاکٹرز اور ماہرین بھی اس پھل کو موسم کے دوران کھانے کی ہدایات دیتے ہیںَ
انار صحت کے لیے بے حد فائدے مند ہیں اور اس پھل کے استعمال سے بہت سی بیماری سے محفوظ بھی رہا جا سکتا ہے۔
انار کی شفائی خوبیوں سے بیشتر لو گ واقف نہیں ہیں ،انار کھانے سے آپ کی صحت پر کیا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں آئیے اس بارے میں آپ کو تفصیل سے بتائیں۔
1۔ انار میں کئی ایسے غذائیت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو دوسرے پھلوں سے زیادہ بہتر ہیں۔
2 ۔ گردوں کے لیے انار کا استعمال بے حد فائدے مند ہے۔
3 ۔ انار کا عرق گردوں کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے سے بچاتا ہے اور زہریلے مادوں سے گردوں کو محفوظ رکھتا ہے۔
4 ۔ انار جگر کی حفاظت بھی کرتا ہے اور جگر کا جو حصہ کسی بیماری کی وجہ سے متاثر ہوا ہو اس کے لیے بھی بے حد فائدے مند ہے۔
5 ۔ انار جسم کے مدافعتی نظام کوطاقت ور بناتا ہے۔
6 ۔ ایک تحقیق کے مطابق انار کے دانوں کا جوس اور پورے انار کا عرق استعمال کرنے سے سرطان کے خلیات بے جان ہو جاتے ہیں۔
7 ۔ اسی طرح چھاتی کا سرطان پیدا ہونے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔
8 ۔ انار کے دانوں اور اس کے جوس میں بیماریوں سے محفوظ رکھنے والے قدرتی نظام کو توانا کرنے والے وٹامن سی کی قابلِ ذکر مقدار ہوتی ہے،اور سردیو ں میں آپ کے جسم کو وٹامن سی کی بڑی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے جس سے جلد کی خشکی اور بالوں کے کئی مسائل حل ہونے میں مدد ملتی ہے۔
9 ۔ انار میں الرجی دور کرنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے۔
10 ۔ اس میں ایک جزو ’’پولیفینولز ‘‘ بھی ہوتا ہے جن کا تعلق مختلف الرجیز سے ہوتا ہے۔
11 ۔ خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے انار کا استعمال بہترین مانا جاتا ہے۔
12 ۔ انار چہرے کو بھی ترو تازہ کرتا ہے اور جلد سے کیل مہاسے ختم کرتا ہے۔یہ جسم سے پانی کی کمی کو دور کرتا ہے ،اس کے علاوہ جسم میں موجود اضافی کیلوریز کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
13 ۔ جو افراد موٹاپے سے پریشان ہیں اگر وہ اپنی خوراک میں انار کا استعمال شروع کر دیں تو موٹاپے پر با آسانی قابو پایا جا سکتا ہے۔
14 ۔ یاد رہے انارمیں موجود ریشہ آپ کی بھوک کم کرتا ہے ۔ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے یہ مئوثر غذا ہے۔
15 ۔ انار کا استعمال چہرے سے عمر رسیدگی کے اثرات کو بھی ختم کرتا ہے کیونکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔
16 ۔ ماہرینِ صحت کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق انار کھانے سے کینسر کا خطرہ بڑی حد تک کم ہو جاتا ہے۔
17 ۔ جوڑو ں کی تکلیف دور کرنے اور سوزش کے عارضے میں بھی انار کو مفید پایا گیا ہے۔
18 ۔ علاوہ ازیں ایسے افراد جنہیں یاداشت کی کمزوری کا مسئلہ ہو وہ انار کا استعمال لازمی کریں۔
19 ۔ انار کے پتوں کو پیس کر ٹکیہ سی بنا لیں اور باندھ کر دُکھتی آنکھوں پر رکھیں تو آنکھوں کی سرخی اور درد میں آرام ملے گا۔
واضح رہے کہ انار کس قدر اہمیت کا حامل ہے اس کا اندازہ یوں بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس کا ذکر نہ صرف قرآن پاک میں آیا ہے بلکہ اسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

11 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

25 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

44 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

54 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

1 hour ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago