بگ باس امیدوار عدنان شیخ کی بہن نے بھابھی کی تصاویر لیک کردیں

 

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ او ٹی ٹی سیزن 3 میں شریک امیدوار اور سوشل میڈیا سٹار عدنان شیخ کی بہن نے اپنی بھابھی کی تصاویر لیک کردیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے بھارتی انفلوئنسر عدنان شیخ نے حال ہی میں اپنی دیرینہ دوست سے شادی کی ہے جس کا نام عائشہ شیخ ہے۔عدنان اور عائشہ کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے ہر ایونٹ میں دلہن (عائشہ) نے اپنا چہرہ ماسک سے چُھپا رکھا تھا۔

عائشہ نے میڈیا کے سامنے اپنا چہرہ ظاہر نہیں کیا جس کی وجہ سے عدنان شیخ کے مداح بھی اُن کی اہلیہ کا چہرہ دیکھنے کے لیے بےقرار تھے۔

اسی دوران، عدنان شیخ کی ناراض بہن عفت شیخ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں اپنی بھابھی عائشہ کی تصاویر لیک کردیں اور دعویٰ کیا کہ اُن کی بھابھی ہندو تھیں لیکن اب اسلام قبول کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عفت شیخ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرے بھائی عدنان نے اپنی زندگی میں ایک ہی بہترین کام کیا ہے اور وہ ہندو لڑکی کو مسلمان کرنا ہے، میری بھابھی کا نام ردھی یادیو تھا لیکن اب اسلام قبول کرنے کے بعد اُن کا نام عائشہ شیخ ہے۔

عفت شیخ نے اپنے بھائی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والدین سے ملنے کیلئے ہسپتال گئی تھی جہاں میرے بھائی نے مجھے اور میرے سُسر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے کے بعد عفت نے عدنان کے خلاف ممبئی کے مقامی تھانے میں مقدمہ درج کروایا جبکہ عدنان نے اپنے ویڈیو بیان میں بہن کے الزامات کو من گھڑت قرار دیا۔

Recent Posts

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی…

14 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، عمران خان نے بدمعاشی کی سیاست کرنی ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اب لاشیں…

23 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ژوب میں پولیو کیس کا نوٹس

ہمیں متحد ہوکر دائمی معذور کرنے والے موزی مرض پولیو کا خاتمہ کرنا ہوگا کوئٹہ…

27 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہو گئی۔ تفصیلات…

39 mins ago

گلالئی پشتوکا لفظ ہے، اس کا مطلب بھی دیکھ لیجیے گا، جسٹس جمال مندوخیل کا فاروق نائیک سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس میں فاروق ایچ نائیک نے منحرف…

43 mins ago

بلوچستان کے ضلع ژوب کے ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، محکمہ صحت

بلوچستان سے 2024 کا 28 واں پولیو کیس رپورٹ ہوا کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان سے 2024…

43 mins ago