63اے نظرثانی کیس؛اب آپ حد کراس کررہے ہیں،چیف جسٹس پاکستان ،بیرسٹر علی ظفر نے سماعت کا بائیکاٹ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)63اے نظرثانی کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے سماعت کا بائیکاٹ کردیا،عدالت نے بیرسٹر علی ظفر کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ حکومت آپ کیلئے آئینی ترمیم اور جوڈیشل پیکیج لارہی ہے،اگر آپ نے فیصلہ دیا تو یہ ہارس ٹریڈنگ کی اجازت ہوگی،چیف جسٹس نے کہاکہ اب آپ حد کراس کررہے ہیں،ہم آپ کو توہین عدالت کانوٹس کر سکتے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ فیصلے سے پہلے توہین آمیز باتیں کررہے ہیں،یہ بہت بڑا بیان ہے ایسی بات کی اجازت نہیں دیں گے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دے رہے ہیں، اگر صدارتی ریفرنس پر فیصلہ نہیں رائے ہے تو اس پر عملدرآمد کیسے ہو رہا ہے؟کیا صدر نے کہا تھا یہ رائے آ گئی ہے، اب ایک حکومت کو گرا دو؟چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ علی ظفر صاحب آپ کو یاد ہے حاصل بزنجو نے ایک سینیٹ الیکشن پر کیا کہا تھا؟سینیٹ جیسے ادارے میں الیکشن کے دوران کیمرے لگائے گئے،علی ظفر صاحب آپ کیوں ایک فیصلے سے گھبرا رہے ہیں؟آپ دلائل دیں شاید ہم یہ نظرثانی درخواست مسترد بھی کر سکتے ہیں۔

Recent Posts

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی…

5 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، عمران خان نے بدمعاشی کی سیاست کرنی ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اب لاشیں…

14 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ژوب میں پولیو کیس کا نوٹس

ہمیں متحد ہوکر دائمی معذور کرنے والے موزی مرض پولیو کا خاتمہ کرنا ہوگا کوئٹہ…

18 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہو گئی۔ تفصیلات…

30 mins ago

گلالئی پشتوکا لفظ ہے، اس کا مطلب بھی دیکھ لیجیے گا، جسٹس جمال مندوخیل کا فاروق نائیک سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس میں فاروق ایچ نائیک نے منحرف…

34 mins ago

بلوچستان کے ضلع ژوب کے ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، محکمہ صحت

بلوچستان سے 2024 کا 28 واں پولیو کیس رپورٹ ہوا کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان سے 2024…

34 mins ago