بابراعظم کے استعفے کے بعد محمد رضوان سے کپتانی کیلئے رابطہ کیا گیا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا قیادت سے دستبردار ہونےکے بعد محمد رضوان کو ٹیم کا اگلا کپتان بنائے جانے کے امکان ظاہر کیا جارہاہے .
نجی ٹی وی جیونیوز نے محمد رضوان کے قریبی ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ رضوان سے پی سی بی کی جانب سے تاحال کوئی کپتانی کی بات نہیں کی گئی، محمدرضوان سے سلیکشن کے حوالے سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، بنگلادیش ٹیسٹ سیریز میں انہیں کسی ٹیم منیجمنٹ کی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا .

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتانی کی آفر ہوئی بھی تو محمدرضوان جلدبازی میں فیصلہ نہیں کریں گے، کپتانوں کے ساتھ ماضی میں ہوئے سلوک کے حوالے سے تحفظات رضوان پہلے پی سی بی کے سامنے رکھیں گے . رضوان کے قریبی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں میں پی سی بی کی پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں .

یاد رہے کہ بابراعظم نے منگل کی شب پاکستان مینز وائٹ بال کی کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا جسے منظور کر لیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں