بابراعظم کے استعفے کے بعد محمد رضوان سے کپتانی کیلئے رابطہ کیا گیا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا قیادت سے دستبردار ہونےکے بعد محمد رضوان کو ٹیم کا اگلا کپتان بنائے جانے کے امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے محمد رضوان کے قریبی ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ رضوان سے پی سی بی کی جانب سے تاحال کوئی کپتانی کی بات نہیں کی گئی، محمدرضوان سے سلیکشن کے حوالے سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، بنگلادیش ٹیسٹ سیریز میں انہیں کسی ٹیم منیجمنٹ کی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتانی کی آفر ہوئی بھی تو محمدرضوان جلدبازی میں فیصلہ نہیں کریں گے، کپتانوں کے ساتھ ماضی میں ہوئے سلوک کے حوالے سے تحفظات رضوان پہلے پی سی بی کے سامنے رکھیں گے۔رضوان کے قریبی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں میں پی سی بی کی پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں۔

یاد رہے کہ بابراعظم نے منگل کی شب پاکستان مینز وائٹ بال کی کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

Recent Posts

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی…

9 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، عمران خان نے بدمعاشی کی سیاست کرنی ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اب لاشیں…

19 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ژوب میں پولیو کیس کا نوٹس

ہمیں متحد ہوکر دائمی معذور کرنے والے موزی مرض پولیو کا خاتمہ کرنا ہوگا کوئٹہ…

23 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہو گئی۔ تفصیلات…

34 mins ago

گلالئی پشتوکا لفظ ہے، اس کا مطلب بھی دیکھ لیجیے گا، جسٹس جمال مندوخیل کا فاروق نائیک سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس میں فاروق ایچ نائیک نے منحرف…

39 mins ago

بلوچستان کے ضلع ژوب کے ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، محکمہ صحت

بلوچستان سے 2024 کا 28 واں پولیو کیس رپورٹ ہوا کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان سے 2024…

39 mins ago