آرٹیکل 63 اے کیس میں اہم پیش رفت؛ پی ٹی آئی عدالتی کارروائی سے علیحدہ ہوگئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں کی سماعت میں پی ٹی آئی نے عدالتی کارروائی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیل پر سماعت کی۔
وکیل علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، ایک مجوزہ آئینی پیکیج کا آرٹیکل 63 اے سے تعلق ہے، اخبارات میں کہا گیا 25 اکتوبر تک ترمیم ضروری ہے، حکومتی سیاسی جماعتوں کی خواہش ہے کہ آئینی ترمیم لیکر آئیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان نے آپ نے پھر ایک اور اعتراض اٹھادیا، سیاسی باتیں نہ کریں۔
پی ٹی آئی نے عدالتی کارروائی سے علیحدگی اختیار کرلی۔ علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی عدالتی کارروائی سے الگ ہونا چاہتی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے ہم آپ کو سننا چاہتے تھے، آپ بطور عدالتی معاون معاونت کریں۔ سپریم کورٹ نے علی ظفر کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔
علی ظفر نے دلائل دیے کہ کہا جا رہا ہے آئینی ترمیم کے ذریعے چیف جسٹس پاکستان کی مدت ملازمت بڑھائی جائے گی، یہ معاملہ مفادات کا ٹکراؤ ہے، آپ اس کیس کے فیصلے کے ذریعے ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان نے علی ظفر سے کہا کہ اپنے الفاظ کا چناؤ درست رکھیں، آپکے الفاظ توہین عدالت کے زمرے میں بھی آسکتے ہیں، آپ نے یہ بہت لوڈڈ اسٹیٹمنٹ دی ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اگر چیف جسٹس پاکستان خود مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار کردے تو کیا ہوگا۔

Recent Posts

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی…

11 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، عمران خان نے بدمعاشی کی سیاست کرنی ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اب لاشیں…

21 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ژوب میں پولیو کیس کا نوٹس

ہمیں متحد ہوکر دائمی معذور کرنے والے موزی مرض پولیو کا خاتمہ کرنا ہوگا کوئٹہ…

24 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہو گئی۔ تفصیلات…

36 mins ago

گلالئی پشتوکا لفظ ہے، اس کا مطلب بھی دیکھ لیجیے گا، جسٹس جمال مندوخیل کا فاروق نائیک سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس میں فاروق ایچ نائیک نے منحرف…

41 mins ago

بلوچستان کے ضلع ژوب کے ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، محکمہ صحت

بلوچستان سے 2024 کا 28 واں پولیو کیس رپورٹ ہوا کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان سے 2024…

41 mins ago