سوزوکی پاکستان میں ’ ایوری ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ، قیمت کتنی ہو گی؟ جا نئے

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی جلد ہی ’ بولان ‘ کو بند کرنے کے بعد اب اس کی جگہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ’ ’ سوزوکی ایوری ‘‘ متعارف کروانے جا رہا ہے جو کہ ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو لانچ کی جائے گی اور اس کی قیمت 26 لاکھ روپے تک ہونے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سوزوکی نے حال ہی میں اپنی مشہور ترین گاڑی کیریہ ڈبہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اب شائد سوزوکی ایوری کو باضابطہ طور پر پاکستان میں متعارف کروایا جائے جو کہ سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہیں جس کی ممکنہ قیمت پاکستان میں 26 لاکھ روپے ہو گی ۔

بین الاقوامی ماڈل کی خصوصیات

اگرچہ مقامی طور پر اسمبل شدہ سوزوکی ایوری کی خصوصیات کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم بین الاقوامی ماڈل کی کچھ اہم خصوصیات یہ ہیں:

ڈیزائن اور اسٹائل:

سوزوکی ایوری کا باڈی ڈیزائن باکس جیسا ہے، جس میں چھوٹے ٹائر اور بلند جسم شامل ہیں۔ بیرونی ڈیزائن پچھلی بولان کے مقابلے میں زیادہ جدید اور مضبوط نظر آتا ہے۔ اندرونی حصے میں زیادہ جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جیسے کلائمیٹ کنٹرول، اے بی ایس، اور پاور اسٹیئرنگ۔

انجن اور پاور:

یہ گاڑی 660 سی سی انجن کے ساتھ آتی ہے جو 49 ہارس پاور اور 62 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے، جو شہر کے اندر چھوٹے فاصلے اور ہلکے وزن کی ڈرائیونگ کے لیے بہترین ہے۔ اس کا فیول ٹینک 37 لیٹر کا ہے اور شہر کے اندر یہ گاڑی 19 کلومیٹر فی لیٹر جبکہ ہائی وے پر 21 کلومیٹر فی لیٹر کا مائلیج فراہم کرتی ہے۔

قیمت:

مقامی طور پر اسمبل شدہ سوزوکی ایوری کی متوقع قیمت 26 لاکھ روپے ہوگی جبکہ بولان کی موجودہ قیمت 19 لاکھ 40 ہزار روپے ہے، یعنی دونوں میں 6 لاکھ 60 ہزار روپے کا فرق ہوگا۔

Recent Posts

تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ؛ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے…

4 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس کی تیزی…

13 mins ago

’صبا قمر پسندیدہ ہیں‘، بھارتی گلوکار نے اداکارہ سے فرمائش کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی گلوکار گرو رندھاوا نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار…

29 mins ago

پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج، پولیس کے چار ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے…

33 mins ago

چین ہمارا آزمودہ دوست ہیں جس نے تاریخ کے مختلف مراحل میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے‘گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے کراچی میں تعینات چائنیز قونصل جنرل (Mr Yang Yundong)کی ملاقات…

44 mins ago

توشہ خانہ ٹوکیس، بشریٰ بی بی نے ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ…

54 mins ago