گلالئی پشتوکا لفظ ہے، اس کا مطلب بھی دیکھ لیجیے گا، جسٹس جمال مندوخیل کا فاروق نائیک سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس میں فاروق ایچ نائیک نے منحرف رکن سے متعلق پی ٹی آئی کی عائشہ گلالئی کیس کا حوالہ دیا، عائشہ گلالئی کا نام لینے پر چیف جسٹس نے فاروق ایچ نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے نام غلط لیا، شاید آپ کو ان سے پبلک معافی مانگنی پڑ جائے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ گلالئی پشتوکا لفظ ہے، اس کا مطلب بھی دیکھ لیجیے گا۔
سما ٹی وی کے مطابق آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ نیوگنی میں منحرف رکن کا ووٹ نہ گنے جانے کا قانون بنایا گیا تھا،نیوگنی میں عدالت نے اس قانون کو کالعدم قرار دیا تھا، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ دنیا میں کسی جمہوری ملک میں ووٹ نہ گننے کا قانون نہیں،امید ہے ایک دن ہم بھی میچور جمہوریت بن جائیں گے۔

فاروق نائیک نے کہاکہ حسبہ بل کیس کے مطابق جس نے ریفرنس پر رائے مانگی اس پر رائےکی پابندی لازم ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ اگر صدر رائے پر عمل نہ کرے تو کیا ان کیخلاف کارروائی ہو سکتی ہے؟فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ عدالت صدر مملکت کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتی۔

فاروق ایچ نائیک نے منحرف رکن سے متعلق پی ٹی آئی کی عائشہ گلالئی کیس کا حوالہ دیا، عائشہ گلالئی کا نام لینے پر چیف جسٹس نے فاروق ایچ نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے نام غلط لیا، شاید آپ کو ان سے پبلک معافی مانگنی پڑ جائے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ گلالئی پشتوکا لفظ ہے، اس کا مطلب بھی دیکھ لیجیے گا، فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ 63اے کیس میں اقلیتی ججز کا فیصلہ پہلے جاری ہوا، چیف جسٹس نے کہاکہ وہ جج اپنی آئینی ذمہ داری سے واقف تھے۔

چیف جسٹس کوکیاطعنے دیئے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ کے اندرونی معاملات کیسے “لیک ” ہو رہے ہیں ۔۔۔؟ انصار عباسی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

Recent Posts

بلاول کا جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امیر جماعت اسلامی…

33 mins ago

چیف جسٹس لوگوں کی خرید و فروخت کا ماحول پیدا کررہے ہیں، عارف علوی

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لوگوں کی خرید…

35 mins ago

اگر کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے تو ملک میں انارکی ہوگی، نیپرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اگر کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر…

49 mins ago

تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ؛ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے…

1 hour ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس کی تیزی…

1 hour ago

’صبا قمر پسندیدہ ہیں‘، بھارتی گلوکار نے اداکارہ سے فرمائش کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی گلوکار گرو رندھاوا نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار…

1 hour ago