توشہ خانہ ٹوکیس، بشریٰ بی بی نے ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی نے درخواست ضمانت خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے ، مقدمے میں سائلہ کی گرفتاری غیر منصفانہ ہے، سائلہ گھریلو اور پردہ نشین خاتون ہے، الزامات جھوٹے اور گواہان کو بلیک میل کر کے لگوائے گئے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ اور تفتیش بد نیتی اور بد دیانتی پہ مبنی ہے، ایف آئی اے نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے 30 ستمبر کو مسترد کر دی تھی۔

Recent Posts

بڑی مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں توسیع

بانڈز کی واپسی کی تاریخ 30 جون 2024 مقرر کی گئی تھی کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ…

6 mins ago

برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

آئی ایم ایف سے پیکج کی منظوری کے اثرات معیشت پر دکھائی دینا شروع اسلام…

11 mins ago

میٹا، گوگل اور ایکس نے ڈیٹا پروٹیکشن بل پر تحفظات کا اظہار کردیا

بین الاقوامی کمپنیوں کا ڈیٹا لوکلائزیشن کی شق ختم کرنے کا بھی مطالبہ اسلام آباد…

24 mins ago

63 اے فیصلے سے پنجاب حکومت گرائی گئی تھی، حمزہ شہباز کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا خیرمقدم

لاہور(قدرت روزنامہ) آرٹیکل 63 اے فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پر سابق وزیراعلی پنجاب و…

35 mins ago

کے پی کے وسائل کو پنجاب پر حملے کے بجائے عوام پر خرچ کرنا چاہیے، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح کردیا۔ لاہور…

54 mins ago

کے الیکٹرک کی کپیسٹی اتنی نہیں تھی جتنا ان کو دیدیا گیا، پاور ڈویژن کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاور ڈویژن کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں…

55 mins ago