کے پی کے وسائل کو پنجاب پر حملے کے بجائے عوام پر خرچ کرنا چاہیے، مریم نواز


لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح کردیا۔
لاہور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج میرا ایک اور خواب ہوا، منصوبے کے تحت خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، 65 ہزار افراد کو ہمت کارڈ ملیں گے، جس کے تحت 3 ماہ میں انہیں ساڑھے 10 ہزار روپے دیے جائیں گے، خصوصی افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہماری ترجیح ہے۔
وزیراعلی کے پی علی امین کے پنجاب میں احتجاج پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ جس طرح کے پی ہمارا ہے اس طرح پنجاب بھی آپ کا ہے، کے پی میں روٹی پھر 25 روپے کی ہوگئی، میں پہلے پاکستانی بعد میں پنجابی ہوں، یہ ذہنی مفلوج ہیں جو نہ خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں، جن کا کام ہی انتشار اور جلاؤ گھیراؤ ہے، اس سے عوامی خدمت میں خلل پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے وسائل کو دوسرے صوبے پر حملہ کرنے کے بجائے عوام کی خدمت پر خرچ کرنا چاہیے، پنجاب پر حملہ کرنے کےلیے جو پیسہ خرچ کر رہے ہیں یہ کے پی کے عوام کی امانت ہے، پنجاب پولیس پر چلائے گئے شیلز قانون کے نفاذ کے لیے تھے، امن و امان خراب کرنے کےلیے نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ایک سال پہلے روٹی کی قیمت 25 روپے تھی آج 12 روپے ہے، ن لیگ جب بھی حکومت میں آتی ہے ملک کا سوچتی ہے۔

Recent Posts

مسلم لیگ ن کا پارٹی فیصلے کیخلاف ووٹ دینے پر عادل بازئی کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس…

7 mins ago

پاکستان اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے انور ابراہیم کی خدمات قابل قدر ہیں، شہباز شریف اسلام…

30 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترامیم بل مؤخر کرنے کا مطالبہ

موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت…

38 mins ago

سوزوکی کا بولان کی جگہ سوزوکی ایوری پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ

سوزوکی ایوری کو ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو متعارف کروایا جائے گا اسلام…

43 mins ago

وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کر دی

وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اسلام آباد…

57 mins ago

بڑی مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں توسیع

بانڈز کی واپسی کی تاریخ 30 جون 2024 مقرر کی گئی تھی کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ…

1 hour ago