سوزوکی کا بولان کی جگہ سوزوکی ایوری پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ


سوزوکی ایوری کو ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو متعارف کروایا جائے گا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی جلد ہی ’ بولان ‘ کو بند کرنے کے بعد اب اس کی جگہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ’ ’ سوزوکی ایوری ‘‘ متعارف کروانے جا رہا ہے جو کہ ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو لانچ کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی نے حال ہی میں اپنی مشہور ترین گاڑی کیریہ ڈبہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اب شائد سوزوکی ایوری کو باضابطہ طور پر پاکستان میں متعارف کروایا جائے جو کہ سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہیں جس کی ممکنہ قیمت پاکستان میں 26 لاکھ روپے ہو گی ۔
بین الاقوامی ماڈل کی خصوصیات
اگرچہ مقامی طور پر اسمبل شدہ سوزوکی ایوری کی خصوصیات کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم بین الاقوامی ماڈل کی کچھ اہم خصوصیات یہ ہیں:
ڈیزائن اور اسٹائل:
سوزوکی ایوری کا باڈی ڈیزائن باکس جیسا ہے، جس میں چھوٹے ٹائر اور بلند جسم شامل ہیں۔ بیرونی ڈیزائن پچھلی بولان کے مقابلے میں زیادہ جدید اور مضبوط نظر آتا ہے۔ اندرونی حصے میں زیادہ جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جیسے کلائمیٹ کنٹرول، اے بی ایس، اور پاور اسٹیئرنگ۔
انجن اور پاور:
یہ گاڑی 660 سی سی انجن کے ساتھ آتی ہے جو 49 ہارس پاور اور 62 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے، جو شہر کے اندر چھوٹے فاصلے اور ہلکے وزن کی ڈرائیونگ کے لیے بہترین ہے۔ اس کا فیول ٹینک 37 لیٹر کا ہے اور شہر کے اندر یہ گاڑی 19 کلومیٹر فی لیٹر جبکہ ہائی وے پر 21 کلومیٹر فی لیٹر کا مائلیج فراہم کرتی ہے۔
قیمت:
مقامی طور پر اسمبل شدہ سوزوکی ایوری کی متوقع قیمت 26 لاکھ روپے ہوگی جبکہ بولان کی موجودہ قیمت 19 لاکھ 40 ہزار روپے ہے، یعنی دونوں میں 6 لاکھ 60 ہزار روپے کا فرق ہوگا۔

Recent Posts

یونس خان نے کپتانی کے لیے 2 کھلاڑیوں کا نام تجویز کر دیا

ایڈ یلیڈ(قدرت روزنامہ)سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کلچر میں بڑے…

23 mins ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں غیر معمولی اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا…

25 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بدتمیزی کرنیوالا پی ٹی آئی وکیل گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظر ثانی درخواستوں پر سماعت…

27 mins ago

موبائل چوری کے الزام میں بدترین تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان چل بسا

کراچی (قدرت روزنامہ) موبائل چوری کے الزام میں بدترین تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان…

29 mins ago

حکومت نے دیت کی رقم میں اضافہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے دیت کی رقم میں…

32 mins ago

کوئٹہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 7 افراد جاں بحق، 30زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس بے قابو ہوکر…

2 hours ago