مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترامیم بل مؤخر کرنے کا مطالبہ


موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے چھبیسویں مجوزہ آئینی ترامیم کا بل مؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے جمعرات کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، اس موجودہ حکومت میں بہتری کی صلاحیت بھی نہیں ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آئینی ترمیم ایس سی او کانفرنس کے اختتام تک مؤخر کرے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترمیم پرحکومت کی عجلت پرحیرت ہے، ئینی ترمیم کی منظوری کی اتنی جلدی کیاہے، 18ویں ترمیم کیلئے ہم نے 9 ماہ سوچ بچار کی تھی، اگر ہمارا ووٹ اتنا اہم ہے توہمیں بھی سنا جاناچاہئے، ہم آرٹیکل 63 اے سےمتعلق عدالتی فیصلہ قبول کرتے ہیں، بات یہ ہےکہ فیصلہ سیل پر چیز کا ذریعہ نہیں بننا چاہئے، کوئی میچ فکسنگ یاخریدوفروخت نہیں ہوناچاہئے۔
انھوں نے کہا کہ آئینی ترمیم پرجوبھی حکمت عملی ہوگی وہ ہمارےموقف کےتابع ہوگی، لیکن اس وقت ہم حکومت کےساتھ آئینی ترمیم پرآمادہ نہیں، فی الحال ہمیں مشترکہ اجلاس سےمتعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حکومت اس طرح آئینی ترمیم کیوں کرواناچاہتی ہے، حکومت کی طرف سےجوتجاویزآرہی ہیں ان کی اہمیت نہیں ہے۔
جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن سےکہتاہوں کہ وہ بھی احتجاج نہ کرے ایس سی اوکانفرنس میں آنے والے مندوبین کو خوش آمدید کہتےہیں، سیاسی اختلافات کو یکجہتی میں بدلناہوگا۔ موجودہ حکومت نہ تو عوام کی نمائندہ حکومت ہے اور نہ ہی اس میں بہتری کی صلاحیت ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حالات ٹھیک نہیں ہے، اس وقت بلوچستان اور کے پی میں حکومت کی رٹ نہیں، حکومت کی طرف سے مدارس بندہیں،پروپیگنڈاجاری ہے۔ اتفاق رائے کے باوجود مدارس کے معاملے کو حل نہیں کیا گیا۔ دینی مدارس کے اکاونٹس بند ہیں جس کی وجہ سے معاملات رکےہوئےہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے فلسطین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں نسل کشی پردل افسردہ ہے، اسرائیل وحشیانہ اور ریاستی دہشت گردی کررہا ہے جسے روکنا امت مسلمہ کا فرض ہے، اسرائیل نے غزہ اور لبنان میں 60 ہزار مسلمانوں کو شہید کیا۔ فلسطین کی آزادی کیلئےعملی اقدامات کرنا ہوں گے فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کی خاموشی تشویش ناک ہے۔ مسلمانوں کوایک متحدہ کمان میں آنا چاہئے۔

Recent Posts

یونس خان نے کپتانی کے لیے 2 کھلاڑیوں کا نام تجویز کر دیا

ایڈ یلیڈ(قدرت روزنامہ)سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کلچر میں بڑے…

19 mins ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں غیر معمولی اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا…

21 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بدتمیزی کرنیوالا پی ٹی آئی وکیل گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظر ثانی درخواستوں پر سماعت…

23 mins ago

موبائل چوری کے الزام میں بدترین تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان چل بسا

کراچی (قدرت روزنامہ) موبائل چوری کے الزام میں بدترین تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان…

25 mins ago

حکومت نے دیت کی رقم میں اضافہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے دیت کی رقم میں…

28 mins ago

کوئٹہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 7 افراد جاں بحق، 30زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس بے قابو ہوکر…

2 hours ago