حکومت نے دیت کی رقم میں اضافہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے دیت کی رقم میں 13 لاکھ 46 ہزار 53 روپے کا اضافہ کر دیا .

وزارت خزانہ کی جانب سے دیت کی رقم میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق رواں سال دیت کی رقم 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے مقرر کی گئی ہے، جو 30 ہزار 630 گرام چاندی کی مالیت کے برابر ہے .

واضح رہے کہ گزشتہ برس دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے تھی جس میں اس سال نمایاں اضافہ کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں