وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں روڈا پراجیکٹس کی تکمیل اور جاری پراجیکٹس پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں روڈا کی اراضی پر تجاوزات روکنے کیلئے سپیشل پولیس فورس قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے روڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیا۔ روڈا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے چین و دیگر بین الاقوامی اداروں سے اشتراک کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ بین الاقوامی سطح کا روڈا پراجیکٹ ٹوئن سٹی پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو روڈا میں فاریسٹ ایریا 20 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے پر پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ سی ای او روڈا عمران امین نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ،سی ای او روڈا عمران امین، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Recent Posts

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

6 mins ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

11 mins ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

32 mins ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

46 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

2 hours ago

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا…

2 hours ago