کوشش کریں یہ بندہ ڈی جی آئی ایس آئی بن جائے سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے پیغام بھجوا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صحافی محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن سے میاں صاحب کا یہ پیغام آیا ہے کہ آپ سپورٹ کریں، یہی ڈی جی آئی ایس آئی تعینات ہونا چاہیئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی موضوع بحث ہے۔حکومت کی جانب سے تاحال نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا جب کہ آئی ایس پی آر آئی ایس آئی کے نئے سربراہ سے متعلق اعلان کر چکی ہے،اس صورتحال میں اپوزیشن کو بھی تنقید کرنے کا موقع مل گیا اور یہ قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ سول ملٹری تعلقات خراب ہو رہے ہیں تاہم گذشتہ روز وزیراعظم نے پارلیمانی اجلاس میں ایسی تمام باتوں کی تردید کی اور کہا کہ حکومت چاہتی تھی افغان صورتحال کے تناظر میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کام جاری رکھتے ،

مگر آرمی چیف نے بتایا کہ آرمی ایکٹ میں اس بات کی مزید گنجائش نہیں ہے۔اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ میری اطلاعات کے مطابق لندن سے نوازشریف کا پیغام آیا ہے کہ آپ نے سپورٹ کرنا ہے کہ یہی ڈی جی آئی ایس آئی (ندیم احمد انجم) تعینات ہونا چاہئیے۔میاں صاحب کے خیال میں شاید اس طریقے سے ان کے لیے راستہ کھل جائے اور ڈیل ہو جائے۔جبکہ اسی حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فوج نے ڈی جی آئی ایس آئی کے نام کا اعلان مشاورت کے بغیر نہیں کیا ہو گا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں یہ تماشہ لگا لیا گیا ہے۔ آرمی چیف اور وزیراعظم کے مابین کی گئی مشاورت کبھی بھی عوام کے سامنے نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے ایک بند کمرے میں ہو سکتا ہے ، اور ہوتا بھی ہے لیکن یہ معاملات وہیں تک رہتے ہیں۔ فوج نے ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے نام کا اعلان کر دیا ہوا ہے۔ اور جو اس عہدے پر قائم تھے اُن کو پشاور میں کور کمانڈر تعینات کیا گیا اور جو کراچی کے کور کمانڈر ہیں انہیں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

1 hour ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

1 hour ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

1 hour ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

1 hour ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

2 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

2 hours ago