پنجگور، لاپتہ عابد اور صابر نور کی بازیابی کیلئےلواحقین کی جانب سے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ


پنجگور(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز پنجگور چتکان سے دو لاپتہ بھائیوں عابد نور آور صابر نور کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین اور اہل خانہ کی جانب احتجاجی ریلی اور مظاہرہ احتجاجی ریلی جاوید چوک سے نکل کر اللہ اکبر چوک سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے آفس کے سامنے دھرنا دیا احتجاجی ریلی میں جمعیت علماء اسلام بی این پی عوامی حق دو تحریک سمیت دیگر جماعتوں سماجی تنظیموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاجی ریلی میں خواتین بچوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کیا جن کے ہاتھوں میں لاپتہ افراد کے تصاویر اور پنجگور کے امن وامان بلوچ نسل کشی کیخلاف نعرے درج تھے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنے میں سول سوسائٹی کے حاجی افتخار بلوچ بی این پی عوامی کے رحمدل بلوچ حق دو تحریک کے چیئرمین ملا فرھاد بلوچ بارڈر بچاؤ کے سعوداحمد سماجی شخصیت واجہ ادریس بلوچ معروف سیاسی رہنماء ملک میران بلوچ دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور معصوم لوگوں اور طلباء کی جبری لاپتہ کرنا انتہائی سنگین شکل اختیار کر گیا ہے ۔روز معصوم لوگوں کو بلاوجہ لاپتہ کرکے خاندان کو ازیت میں مبتلا کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک اسلامی جمہوری ملک میں رہتے ہیں اس ملک ایک قانون اور دستور قائم ہے لیکن بدقسمتی سے اس ملک کے آئین اور قانون کو پائمال کرکے ریاست اپنی ہی عوام کو مشکل سے دوچار کررہا ہے انہوں نے کہا کہ لاپتہ صابر نور آور عابد نور انتہائی شریف اور معصوم انسان ہیں انھیں کسی بھی غیر قانونی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے اسکے باوجود وہ گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ ہیں انکی کوئی پتہ نہیں چل رہا ہے۔ انہوں نے پنجگور انتظامیہ دیگر اداروں سے مطالبہ کیا کہ لاپتہ صابر نور آور عابد نور سمیت دیگر لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے لواحقین کو انصاف فراہم کریں واضع رہے دونوں بھائیوں کی عدم بازیابی کے خلاف گزشتہ چار دن سے سی پیک روڈ پر خواتین بچے اور بوڑھے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے سی پیک روڈ پر دھرنا دیکر بیٹھے ہیں لواحقین کا کمشنر مکران ڈی آئی جی پولیس ڈپٹی کمشنر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مزاکرات جاری ہے۔

Recent Posts

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

9 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

21 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

29 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

46 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

49 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

1 hour ago