اگر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ ذمہ دار ہوگا، ہرصورت ڈی چوک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہرصورت ڈی چوک جائیں گے، اکیلا بھی رہ گیا، تب بھی جاؤں گا، اگر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ ذمہ دار ہوگا، میرے پاس احتجاج ملتوی کرنے کا اختیار نہیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد میں ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت نے بھی احتجاج سے نمٹنے کا پلان فائنل کرلیا ہے۔اسلام آباد کے تمام راستے کنٹینرز لگاکر بند کردیے گئے، وفاقی دارالحکومت میں تمام نجی سکول آج بند ہیں، میٹروسروس معطل رہے گی جبکہ 60 افغانوں سمیت 400 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس تناظر میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ہماری تیاری مکمل ہے اور ہمارا احتجاج پُرامن ہے، اگر ہمارے جلوس پر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ ذمہ دارہوگا۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ بانی قائد عمران خان کا حکم میرے لیے ریڈ لائن ہے، مجھ سے احتجاج کے حوالے سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میرے پاس احتجاج ملتوی کرنے کا اختیار نہیں ہے، میرا اختیار عمران خان کے پاس ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جب تک بانی قائد کا حکم نہیں آتا میں اگے بڑھتا رہوں گا، اگر جلوس میں اکیلا بھی رہ جاتا ہوں تب بھی اگے بڑھتا رہوں گا۔

Recent Posts

اداکار عامر خان شو کے دوران امیتابھ بچن سے جڑی ایسی ’نایاب‘ چیز لے کر پہنچ گئے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ہر سیزن کی طرح ’کون بنے گا کروڑ پتی‘(KBC) کے سیزن 16…

10 mins ago

اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق…

26 mins ago

ڈی چوک ہماری منزل ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور صوابی کیلئے روانہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پشاور سے صوابی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ نجی ٹی…

34 mins ago

بھارتی اداکارہ ’دیابین‘ کو بگ باس کے نئے سیزن میں شرکت کیلئے کتنے کروڑ کی آفر کی گئی؟ پتا چل گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کا اٹھارواں سیزن کچھ…

48 mins ago

مریم نواز نے پنجاب میں ریسٹورینٹس، بیکریوں اور شادی ہالز سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی آمدنی (ریونیو) میں اضافے کے…

53 mins ago

رضوان اور شاہین آفریدی کا کپتان بننے کا امکان ختم، لیکن کیوں؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیسٹ بیٹر بابر اعظم کا اچانک قومی وائٹ بال ٹیم کی…

1 hour ago