جے پور میں تریپتی ڈمری کے پوسٹرز پھاڑے جانے پر اداکارہ نے ردعمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکارہ تریپتی ڈمری نے جے پور میں ہونے والے ایف آئی سی سی آئی فلو کے زیر اہتمام ناری شکتی ایونٹ میں شرکت نہ کرنے سے متعلق تنازع پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایونٹ کے منتظمین نے الزام لگایا تھا کہ اداکارہ نے شرکت کے وعدے کے باوجود ایونٹ میں شرکت نہیں کی اور 5.5 لاکھ روپے فیس وصول کی تھی۔ تاہم، تریپتی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔تریپتی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اداکارہ نے جے پور میں اپنی فلم ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ کی پروموشنل مہم کے دوران تمام پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ تریپتی نے کسی اضافی ایونٹ میں شرکت کا وعدہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی اضافی فیس یا ادائیگی قبول کی۔

ایونٹ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شرکاء کو تریپتی کے پوسٹرز توڑتے اور ان کی بائیکاٹ کی کال دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

Recent Posts

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی

عدالت نے درخواست گزار کو 25 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت…

1 min ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے حکومت کو” بڑی آفر “کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پاکستان تحریک انصاف زین قریشی نے حکومت کو "بڑی آفر "کرا…

6 mins ago

اداکار عامر خان شو کے دوران امیتابھ بچن سے جڑی ایسی ’نایاب‘ چیز لے کر پہنچ گئے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ہر سیزن کی طرح ’کون بنے گا کروڑ پتی‘(KBC) کے سیزن 16…

16 mins ago

اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق…

33 mins ago

ڈی چوک ہماری منزل ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور صوابی کیلئے روانہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پشاور سے صوابی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ نجی ٹی…

41 mins ago

بھارتی اداکارہ ’دیابین‘ کو بگ باس کے نئے سیزن میں شرکت کیلئے کتنے کروڑ کی آفر کی گئی؟ پتا چل گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کا اٹھارواں سیزن کچھ…

55 mins ago