رضوان اور شاہین آفریدی کا کپتان بننے کا امکان ختم، لیکن کیوں؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیسٹ بیٹر بابر اعظم کا اچانک قومی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کو خیر باد کہنے کے بعد پاکستان ٹیم کا آئندہ کپتان کون ہوگا؟ یہ ایک اہم سوال ہےاور آئے روز کوئی نہ کوئی نام افواہوں کی زینت بنا ہواہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس تناظر میں وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ ان کے کپتان بننے کے امکانات بہت کم دکھائی دیتے ہیں۔ اس سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کو امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے قیادت سے نا صرف علیحدہ کیا، بلکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے ہٹا کر سعود شکیل کو شان مسعود کا نائب مقرر کردیا گیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے راؤنڈ سے قومی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد خبریں سامنے آئیں کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کے 3 گروپس ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ بورڈ کسی ایسے کھلاڑی کو قیادت کے لیے سامنے لانے کے بارے میں سوچ رکھتا ہے جس کا نام کسی تنازعے میں نا ہو۔

یاد رہے کہ بابر اعظم گزشتہ سال ورلڈکپ میں شکست کے بعد نومبر میں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبر دار ہو گئے تھے۔جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کر دیا تھا تاہم ون ڈے کے کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

لیکن پھر رواں سال مارچ میں بابر اعظم کو ایک بار پھر پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کا کپتان بنایا گیا تھا اور اب وہ پھر کپتانی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

Recent Posts

ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت…

12 mins ago

شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے لیک کیا؟ پتہ چل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے میگا سٹار…

37 mins ago

کونسا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر اداکارہ حیران پریشان ہوگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی…

41 mins ago

کیا پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے…

44 mins ago

غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ؛ 72 رائس ملز کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مختلف ممالک میں ناقص اور غیر معیاری چاولوں کی ایکسپورٹ کے حوالے…

52 mins ago

کہیں چار لوگوں کا قافلہ بھی نظر نہیں آیا، ہم تو بہت پرسکون اور چِل ہیں: عظمیٰ بخاری کا اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر رد عمل

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں…

53 mins ago