بھارتی اداکارہ ’دیابین‘ کو بگ باس کے نئے سیزن میں شرکت کیلئے کتنے کروڑ کی آفر کی گئی؟ پتا چل گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کا اٹھارواں سیزن کچھ دنوں میں شروع ہونے جا رہا ہے جس کیلئے اداکارہ دیابین سے بھی رابطہ کیا گیا اور انہیں بھاری رقم کی پیشکش کی گئی ہے جس نے ہر کسی کو دنگ کر کے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ مشہور کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کامرکزی کردا نبھانے والی اداکارہ دیشا وکانی عرف دیا بین کو بھی اس سیزن کا حصہ بننے کی آفر کی گئی ہے۔

اسلم سلیمی مدبر اور اعلیٰ پائے کے سیاستدان تھے ،وزیرِ اعظم کا سابق نائب امیر جماعت اسلامی کے انتقال پر اظہار افسوس
اس سیزن کا حصہ بننے کے لیے انہیں اب تک کی سب سے بڑی رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اتنی بڑی رقم بگ باس میکر کی جانب سے کسی بھی امید وارکو آفر نہیں کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ کئی سیزن میں شرکت کی آفر کی گئی ہے،جسے اداکارہ نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ یہی وجہ ہےکہ اس سال بگ باس میکرز ہر صورت انہیں اپنے شو کا حصہ بنا نا چا ہتے تھے او اسی لیے انہوں نے دیشا وکانی کو 65 کروڑ بھارتی روپے کی بھاری بھرکم رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے نزدیک آفر سے زیادہ یہ بات حیران کن ہے کہ اداکارہ نے اس غیر معمولی آفر کو بھی ٹھکرا دیا ہے۔

یاد رہے کہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کا حصہ بننے سے پہلے دیشاوکانی گجراتی تھیٹر میں کام کرچکی ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے گجراتی فلموں میں بھی کم کیا ہے۔ جب کہ وہ بالی ووڈ میں چائلڈ اسٹار کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔

Recent Posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی؛ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے…

2 mins ago

ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت…

14 mins ago

شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے لیک کیا؟ پتہ چل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے میگا سٹار…

40 mins ago

کونسا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر اداکارہ حیران پریشان ہوگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی…

43 mins ago

کیا پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے…

46 mins ago

غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ؛ 72 رائس ملز کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مختلف ممالک میں ناقص اور غیر معیاری چاولوں کی ایکسپورٹ کے حوالے…

54 mins ago