اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع دیدیا، الیکشن کمیشن نے کہاکہ 9اکتوبر کے بعد کوئی موقع فراہم نہیں ہوگا فیصلہ کردیا جائے گا .
سما ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ممبر کمیشن نثاردرانی نے سماعت کی،انجم عقیل خان اور ڈاکٹر فضل چودھری کےوکیل عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی وکیل ضیا اللہ خان نے کہاکہ مجھے حاضری لگانے کی اجازت نہیں دی جارہی،ممبر کمیشن نے کہاکہ کیا آپ کا وکالت نامہ انجم عقیل کے کیس میں ہے،ضیااللہ خان نے کہاکہ میراوکالت نامہ شعیب شاہین والے کیس میں جمع ہے .

ممبر کمیشن نثاردرانی نے کہاکہ آپ بیٹھ جائیں، جس کیس میں ہے اس میں آئیں،اگر آپ نے اگلی تاریخ سے پہلے جواب جمع نہ کرائے تو حق دفاع ختم کردیں گے،وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ میں یہاں پر بات پہنچانے آیا ہوں راستے بند ہیں،ممبر کمیشن نے کہاکہ آپ اپنی آواز نیچے رکھ کر بات کریں، ہم بھی وکیل رہے ہیں سمجھتے ہیں،آپ کو کتنا عرصہ ہو گیا پریکٹس کرتے ہوئے ،پی ٹی آئی وکیل نے استدعا کی کہ جواب جمع کرانے اور دلائل کیلئے وقت دیں،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع دیدیا، الیکشن کمیشن نے کہاکہ 9اکتوبر کے بعد کوئی موقع فراہم نہیں ہوگا فیصلہ کردیا جائے گا، الیکشن کمیشن نے کیس سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں