اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع دیدیا، الیکشن کمیشن نے کہاکہ 9اکتوبر کے بعد کوئی موقع فراہم نہیں ہوگا فیصلہ کردیا جائے گا۔
سما ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ممبر کمیشن نثاردرانی نے سماعت کی،انجم عقیل خان اور ڈاکٹر فضل چودھری کےوکیل عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی وکیل ضیا اللہ خان نے کہاکہ مجھے حاضری لگانے کی اجازت نہیں دی جارہی،ممبر کمیشن نے کہاکہ کیا آپ کا وکالت نامہ انجم عقیل کے کیس میں ہے،ضیااللہ خان نے کہاکہ میراوکالت نامہ شعیب شاہین والے کیس میں جمع ہے۔

ممبر کمیشن نثاردرانی نے کہاکہ آپ بیٹھ جائیں، جس کیس میں ہے اس میں آئیں،اگر آپ نے اگلی تاریخ سے پہلے جواب جمع نہ کرائے تو حق دفاع ختم کردیں گے،وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ میں یہاں پر بات پہنچانے آیا ہوں راستے بند ہیں،ممبر کمیشن نے کہاکہ آپ اپنی آواز نیچے رکھ کر بات کریں، ہم بھی وکیل رہے ہیں سمجھتے ہیں،آپ کو کتنا عرصہ ہو گیا پریکٹس کرتے ہوئے ،پی ٹی آئی وکیل نے استدعا کی کہ جواب جمع کرانے اور دلائل کیلئے وقت دیں،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع دیدیا، الیکشن کمیشن نے کہاکہ 9اکتوبر کے بعد کوئی موقع فراہم نہیں ہوگا فیصلہ کردیا جائے گا، الیکشن کمیشن نے کیس سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

Recent Posts

ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت…

5 mins ago

شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے لیک کیا؟ پتہ چل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے میگا سٹار…

31 mins ago

کونسا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر اداکارہ حیران پریشان ہوگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی…

34 mins ago

کیا پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے…

37 mins ago

غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ؛ 72 رائس ملز کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مختلف ممالک میں ناقص اور غیر معیاری چاولوں کی ایکسپورٹ کے حوالے…

45 mins ago

کہیں چار لوگوں کا قافلہ بھی نظر نہیں آیا، ہم تو بہت پرسکون اور چِل ہیں: عظمیٰ بخاری کا اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر رد عمل

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں…

46 mins ago