اداکار عامر خان شو کے دوران امیتابھ بچن سے جڑی ایسی ’نایاب‘ چیز لے کر پہنچ گئے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ہر سیزن کی طرح ’کون بنے گا کروڑ پتی‘(KBC) کے سیزن 16 کو بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ شو میں مقابلہ کرنے والوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اسٹارز بھی اپنی موجودگی سے شو کی رونق میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔ اس بار بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے بیٹے جنید کے ساتھ بگ بی کے شو میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان اپنے بیٹے جنید کے ساتھ بگ بی کے شو میں پہنچے، اس دوران امیتابھ اور عامر نے ایک دوسرے کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی کہانیاں شیئر کیں۔ اس موقع پرعامر نے بگ بی کی شادی سے متعلق بڑا سرپرائزدے دیا جسے دیکھ کر بگ بی کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔

سونی ٹی وی نے 3 اکتوبر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کون بنے گا کروڑ پتی کا ایک کلپ شیئر کیا ہے۔ اس پرومو میں عامر خان امیتابھ بچن سے کہتے ہیں کہ آپ سے ایک سوال ہے، ’کیا آپ کو اپنی شادی کی تاریخ یاد ہے؟‘ اس پر بگ بی نے جواب دیا، ’3 جون 1973‘۔

یہ سن کر عامر کہتے ہیں کہ کوئی ثبوت دو۔ اس کے بعد عامر کہتے ہیں، میرے پاس ثبوت ہے۔ میرے پاس آپ کی شادی کا کارڈ ہے اور میرے پاس ثبوت ہے کہ میں آپ کا نمبر ایک فین ہوں۔ یہ سن کر امیتابھ بچن ہنسنے لگتے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی؛ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے…

2 mins ago

ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت…

14 mins ago

شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے لیک کیا؟ پتہ چل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے میگا سٹار…

40 mins ago

کونسا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر اداکارہ حیران پریشان ہوگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی…

43 mins ago

کیا پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے…

46 mins ago

غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ؛ 72 رائس ملز کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مختلف ممالک میں ناقص اور غیر معیاری چاولوں کی ایکسپورٹ کے حوالے…

54 mins ago