کہیں چار لوگوں کا قافلہ بھی نظر نہیں آیا، ہم تو بہت پرسکون اور چِل ہیں: عظمیٰ بخاری کا اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر رد عمل

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے اعلان پر ردِعمل میں کہا ہے کہ کہیں بھی چار لوگوں کا قافلہ بھی نظر نہیں آیا، ہم تو بہت پرسکون اور چِل ہیں کیونکہ پنجاب سے کوئی نہیں نکل رہا۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں بہتری آ رہی ہے اور مہنگائی کم ہور ہی ہے لیکن ان کو چین نہیں آ رہا، یہ بتائیں انہوں نے خیبر پختون خوا کے عوام کے لیے کیا کیا؟ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم تشریف لا چکے ہیں اور دیگر مہمان آ رہے ہیں، تحریکِ انصاف نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کے خلاف کام کیا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ وزیرِ اعلی پنجاب کام کر رہی ہیں، اس لیے پنجاب کے لوگوں کی احتجاج میں دلچسپی نہیں، مقابلہ کرنا ہے تو کارکردگی میں مریم نواز سے مقابلہ کریں۔پی ٹی آئی نے پچھلی بار بھی پولیس اہلکاروں پر آنسو گیس شیلنگ کی، کل وزیرِ داخلہ کو سنا میرا خیال ہے کہ ان کو آنے کی اجازت نہیں ملے گی، یہ پرامن احتجاج کریں تو کوئی کیوں ان کو روکے گا، یہ صرف فساد کے لیے آتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ ساری مشینری کہاں ہوتی ہے جب کے پی میں کوئی گاڑی دریا میں گر جاتی ہے، ریسکیو 1122 مریضوں کے لیے رکھی گئی ہے یا فساد کے لیے، یہ سیاسی جماعت نہیں، دہشت گردوں سے جس زبان میں بات کرنی پڑتی ہے اس میں کرنا پڑے گی۔عوام کو ان سے پوچھنا چاہیے ان کو کیا مصیبت ہے کام کیوں نہیں کرتے، کے پی کے لوگوں کو ان سے پوچھنا چاہیے کہ وسائل عوام پر کیوں نہیں لگا رہے ہیں، آپ جلاؤ گھیراؤ کے لیے سرکاری وسائل استعمال نہیں کر سکتے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب بالکل پُرسکون ہے کہیں بھی چار لوگوں کا قافلہ بھی نظر نہیں آیا، لوگ اپنے کاموں پر معمول کے مطابق جا رہے ہیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی سالگرہ پر مینارِ پاکستان یا ارد گرد کے لوگوں کا کیا قصور ہے؟ سالگرہ منانی ہے تو جا کر اڈیالہ جیل کے سامنے منائیں۔

Recent Posts

حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی…

17 mins ago

“بہن کی نند سے شادی نہیں کی تو بہن نے میری اہلیہ کی تصاویر لیک کردیں”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ او ٹی ٹی سیزن 3 میں…

18 mins ago

پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے میاں بیوی سمیت پی آئی اے…

27 mins ago

خامنہ ای کا خطبۂ جمعہ میں دشمن کیخلاف مسلم ممالک کی دفاعی لائن بنانے پر زور

تہران(قدرت روزنامہ)ایران کے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے 5 سال بعد نماز جمعہ…

29 mins ago

ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملکی سیاسی حالات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف…

39 mins ago