غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ؛ 72 رائس ملز کیخلاف تحقیقات کا آغاز


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مختلف ممالک میں ناقص اور غیر معیاری چاولوں کی ایکسپورٹ کے حوالے سے ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ایف آئی اے نے غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ کے سلسلے میں 72 رائس ملز سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔اسلام آباد لاہور ،گوجرانولہ ،ملتان ،فیصل آباد ،کراچی ،حیدآباد،کوئٹہ ،پشاور اور کوہاٹ کی ڈائریکٹر ایف آئی اے زونز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق مختلف ممالک میں 72 رائس ملز کی جانب سے ایکسپورٹ کی گئی چاولوں کی کنسائمنٹس مسترد یا ضبط کرلی گئیں۔ چاول ایکسپورٹ کرنے والے ایکسپورٹر ز اور کمپنیوں سے ریکارڈ حاصل کرکے انکوائری آفیسر کو بھجوایا جائے۔ ریکارڈ میں مسترد شدہ کھیپ کی ایل سی ،پری لوڈنگ انسپیکشن سرٹیفکیٹ ،کھیپ کے مسترد کیے جانے کا ریکارڈ ،مسترد کی گی کھیپوں کے ٹیسٹ سرٹفیکٹ حاصل کیے جائیں۔
مراسلے میں مسترد شدہ کنسائنمنٹس کو تلف کرنے کی تفصیل ، کیا وہ واپس پاکستان لائی گئیں یا کسی دوسری منزل پر پہنچائی گئیں ؟ مذکورہ کنسائمنٹس تیسرے ملک کو کیوں اور کیسے بھجوائیں گئیں اور وہ کن کن کوبھجوائیں گئیں ان سب سمیت دیگرتفصیلات طلب کی گئی ہیں جبکہ وزارت فوڈ سیکورٹی، پلانٹ پروڈکشن اور کسی متعلقہ رائس مل کے خلاف انکوائری یا کیس رجسٹرڈ ہو تو اس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

Recent Posts

حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی…

8 mins ago

“بہن کی نند سے شادی نہیں کی تو بہن نے میری اہلیہ کی تصاویر لیک کردیں”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ او ٹی ٹی سیزن 3 میں…

10 mins ago

پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے میاں بیوی سمیت پی آئی اے…

18 mins ago

خامنہ ای کا خطبۂ جمعہ میں دشمن کیخلاف مسلم ممالک کی دفاعی لائن بنانے پر زور

تہران(قدرت روزنامہ)ایران کے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے 5 سال بعد نماز جمعہ…

20 mins ago

ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملکی سیاسی حالات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف…

30 mins ago