کونسا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر اداکارہ حیران پریشان ہوگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما ناصرف اپنے مداحوں میں مقبول ہیں بلکہ انڈسٹری میں بھی ان کے کئی چاہنے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنے پروگرام کافی ود کرن کے آٹھویں سیزن کی پانچویں قسط میں اس بات کا بھانڈا خود اداکارہ کے سامنے پھوڑا۔اس قسط میں انوشکا شرما کے ہمراہ اداکارہ کترینہ کیف بھی موجود تھیں اور سنسنی پھیلانے کیلئے مشہور کرن جوہر نے انوشکا کے سامنے ایک راز کھولا۔

فلم ساز نے کہا انوشکا کیا آپ جانتی ہیں کہ ارجن کپور ہمیشہ سے ہی آپ کی محبت میں گرفتار رہے ہیں، آپ انہیں اچھی لگتی تھیں، یقیناً آپ کو اس بات کا علم ہوگا۔جواب میں انوشکا کی حیرت کی انتہا نہ رہی، اداکارہ نے سخت حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا واقعی؟ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا، نہ صرف انوشکا بلکہ کترینہ بھی کرن جوہر کے اس انکشاف پر دنگ رہ گئی تھیں۔

انوشکا شرما کے اوسان بحال ہوئے تو انہوں نے کرن جوہر سے کہا کہ آپ اپنے شو پر کچھ بھی اور کسی بھی بات کا تذکرہ کرلیتے ہیں، کرن نے کہا کہ ارجن کپور نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی احتجاج؛ عمران خان کی دونوں بہنیں ڈی چوک سے گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ…

1 min ago

حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی…

18 mins ago

“بہن کی نند سے شادی نہیں کی تو بہن نے میری اہلیہ کی تصاویر لیک کردیں”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ او ٹی ٹی سیزن 3 میں…

20 mins ago

پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے میاں بیوی سمیت پی آئی اے…

28 mins ago

خامنہ ای کا خطبۂ جمعہ میں دشمن کیخلاف مسلم ممالک کی دفاعی لائن بنانے پر زور

تہران(قدرت روزنامہ)ایران کے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے 5 سال بعد نماز جمعہ…

31 mins ago

ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملکی سیاسی حالات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف…

41 mins ago