کیا پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تحریک اںصاف کے اسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر کا دورا منسوخ ہوا تھا، کیا یہ اب شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں؟
تحریک انصاف کی اسلام آباد میں احتجاج کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ آج پھر تحریک انتشار کی مظاہروں اور جلسوں کی وجہ سے اسلام آباد کا پہیہ بند ہے، ملائیشیا کے وزیراعظم کی وفاقی دارالحکومت میں موجودگی کے باوجود اسلام آباد پر یلغار کا اعلان قابل مذمت ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اسی ماہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس ہونا ہے، اس صورتحال میں اسلام آباد میں بدامنی اور انتشار پیدا کر کے تحریک انصاف عالمی دنیا کو کیا پیغام دے رہی ہے؟ تحریک انصاف ملکی مفادات کو اپنی سیاست کے نظر کر رہی ہے۔
سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جیل میں بیٹھا شخص احتجاج کی کال دیتا ہے اور خیبر پختونخوا کی حکومت یلغار کے لیے نکل پڑتی ہے، اسلام آباد اور لاہور میں لوگوں کی عدم شرکت کے بعد تحریک انصاف کو احتجاج کی سیاست چھوڑ کر خیبر پختون خوا میں اپنی حکومت پر توجہ دینی چاہیے تھی۔ کی پی حکومت اپنا تماشہ بنانے کے بجائے اپنے صوبائی معاملات کے حل کیلئے کام کرے۔

Recent Posts

حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی…

5 mins ago

“بہن کی نند سے شادی نہیں کی تو بہن نے میری اہلیہ کی تصاویر لیک کردیں”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ او ٹی ٹی سیزن 3 میں…

6 mins ago

پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے میاں بیوی سمیت پی آئی اے…

14 mins ago

خامنہ ای کا خطبۂ جمعہ میں دشمن کیخلاف مسلم ممالک کی دفاعی لائن بنانے پر زور

تہران(قدرت روزنامہ)ایران کے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے 5 سال بعد نماز جمعہ…

17 mins ago

ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملکی سیاسی حالات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف…

27 mins ago