ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے اسلام آباد میں ان سے تفصیلی ملاقات کی۔
وفد میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم اور ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی شامل تھے۔
ملاقات میں اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اسلامی ملکوں کی قیادت کو فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔
دونوں کے درمیان اتفاق کیا گیا کہ مزاحمت کے ایک سال مکمل ہونے پر سات اکتوبر کو عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے ملائیشیا کی حکومت کی طرف سے فلسطینی زخمیوں کی دیکھ بھال کی کوششوں پر انور ابراہیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم انور ابراہیم نے حافظ نعیم الرحمٰن کو ملائیشیا آنے کی دعوت دی جس پر امیر جماعت اسلامی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے خصوصی اقدامات کی درخواست کی۔
انور ابراہیم نے زمانہ طالب علمی میں پاکستان کے اپنے دوروں میں اسلامی جمعیت طلبہ اور سید ابو الاعلیٰ مودودی کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے خوش گوار یادوں کو تازہ کیا۔ ملاقات دوستانہ اور غیر رسمی ماحول میں ہوئی۔

Recent Posts

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

2 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

8 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

12 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

20 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

22 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

23 mins ago