پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی؛ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 83000 پوائنٹس کی ریکارڈ بلند ترین سطح کو عبور کرگیا۔ انڈیکس میں 391 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 83000 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر چکا ہے۔
جمعہ کے روز بازارِ حصص مٰن سرمایہ کاروں کے کاروبار میں بڑھتے رجحان کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس 83113 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 82974 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا تھا۔
آئی ایم ایف سے قسط کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات بتائی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد جیسے عوامل شامل ہو سکتے ہیں۔

Recent Posts

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

21 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

24 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

37 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

44 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

50 mins ago

آئی پی پیز کو ٹیرف دینے میں ٹیکنالوجی اسٹڈی کی گئی نہ کوئی ٹیسٹ ، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

پانچ آئی پی پیز کا معاہدہ ختم، 18 سے بات چیت جاری ہے، اس کے…

52 mins ago