5 اکتوبر سے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق 5 تا 8 اکتوبر ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق 5 اکتوبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی جس کے بعد 5 سے 8 اکتوبر کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالا کنڈ، صوابی میں بارش کا امکان ہے، 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مردان، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مری، گلیات، گجرات، وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے چند علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے، 5 سے 7 اکتوبر تک اسلام آباد میں بھی بارش کا امکان ہے، 5 سے 8 اکتوبر کے دوران کوئٹہ، ژوب، لسبیلہ، کوئٹہ میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Recent Posts

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

11 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

11 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

14 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

17 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس ،عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…

17 mins ago

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی آگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…

23 mins ago