ہونڈا 125 کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کونسا پیٹرول استعمال کرنا چاہیے ؟ کمپنی نے گاہکوں کو مفید مشورہ دیدیا


ہونڈا CG 125 کے لیے 87 اوکٹین پٹرول استعمال کرنا چاہیے جو عام طور پر “سپریم” یا “سپر پریمیئر” کے نام سے جانا جاتا ہے
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکلوں میں ہونڈا سی جی 125 (CG 125) جس کی ایندھن کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کیلئے صارفین کو ہمیشہ تجویز کردہ پیٹرول ہی استعمال کرنا چاہیے ۔
تفصیلات کے مطابق عام مشاہدہ یہ ہے کہ زیادہ تر موٹر سائیکل سوار اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ وہ کس قسم کا پٹرول خرید رہے ہیں، جو نہ صرف انجن کی کارکردگی بلکہ فیول ایوریج پر بھی متاثر ہوتاہے ۔ذرا سی لاپرواہی انہیں بھاری نقصان میں ڈال سکتی ہے، کیونکہ غلط پٹرول کا انتخاب ہونڈا CG 125 کے انجن میں ‘ناکنگ’ کا سبب بن سکتا ہے، جس سے انجن کی مرمت پر خاصی لاگت آ سکتی ہے۔
ہونڈا 125 ایک 4 اسٹروک OHV ایئر کولڈ انجن سے لیس ہے، جس کا بور اور اسٹروک 56.5 x 49.5 ملی میٹر ہے۔ہونڈا CG 125 اپنی پائیداری، اعتبار، اور فیول ایفیشینسی کے لیے مشہور ہے۔ اس موٹر سائیکل کی مضبوط تعمیر، پارٹس کی دستیابی، اور مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب سروسز اس کی فروخت کی بنیادی وجوہات ہیں۔ لوگ اسے اس کی آسان دیکھ بھال اور بہترین کارکردگی کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔
ہونڈا CG 125 کے لیے کون سا پٹرول استعمال کیا جانا چاہیے؟
ہونڈا اٹلس کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، ہونڈا CG 125 کے لیے 87 اوکٹین پٹرول، جو عام طور پر “سپریم” یا “سپر پریمیئر” کے نام سے جانا جاتا ہے، تجویز کیا جاتا ہے۔اگر انجن میں ‘ناکنگ’ شروع ہو جائے، تو کسی دوسرے پٹرول پمپ سے پٹرول حاصل کریں یا اعلیٰ اوکٹین والا پٹرول منتخب کریں۔

Recent Posts

غیرملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد اور ترسیلات زر میں44 فیصد اضافہ ہوا ہے، مصدق ملک

  ملکی معیشت کی ترقی اورنئےکاروبارسےلوگوں کونوکریاں ملیں گی،مصدق ملک اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرپیٹرولیم مصدق…

4 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری پرحکومت خیبرپختونخوا کا ردعمل

پشاور(قدرت روزنامہ) ڈی چوک سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری…

7 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ عمران خان کی دونوں بہنیں ڈی چوک سے گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ…

16 mins ago

حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی…

33 mins ago

“بہن کی نند سے شادی نہیں کی تو بہن نے میری اہلیہ کی تصاویر لیک کردیں”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ او ٹی ٹی سیزن 3 میں…

35 mins ago

پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے میاں بیوی سمیت پی آئی اے…

43 mins ago