پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی


لاہور(قدرت روزنامہ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے میاں بیوی سمیت پی آئی اے کی ائرہوسٹس کو کروڑوں روپے مالیت کے اسمارت فونز اسمگل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
بیرون ملک سے اسمگل کیا گیا بھاری مالیت کا سامان لاہور ائرپورٹ پر چیکنگ کے دوران پکڑا گیا، جس پر کسٹمز کلیکٹر علی عباس گردیزی نے کامیاب کارروائی پر عملے کو شاباش دی۔
حکام کے مطابق دبئی سے آنے والے مسافروں اور پی آئی اے کی ائرہوسٹس سے اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔ پرواز پی کے 204 کے مسافر میاں بیوی اور ائرہوسٹس سے درجنوں موبائل فونز اور لیپ ٹاپ ملے۔ اسمگل شدہ سامان کی مالیت تقریباً 2 کروڑ بتائی جاتی ہے۔
حکام نے اسمگلنگ کرنے والی ائرہوسٹس اور مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری پرحکومت خیبرپختونخوا کا ردعمل

پشاور(قدرت روزنامہ) ڈی چوک سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری…

3 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ عمران خان کی دونوں بہنیں ڈی چوک سے گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ…

11 mins ago

حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی…

28 mins ago

“بہن کی نند سے شادی نہیں کی تو بہن نے میری اہلیہ کی تصاویر لیک کردیں”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ او ٹی ٹی سیزن 3 میں…

30 mins ago

خامنہ ای کا خطبۂ جمعہ میں دشمن کیخلاف مسلم ممالک کی دفاعی لائن بنانے پر زور

تہران(قدرت روزنامہ)ایران کے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے 5 سال بعد نماز جمعہ…

41 mins ago

ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملکی سیاسی حالات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف…

51 mins ago