یوٹیوب شارٹس کے دورانیے کو بڑھانے کا فیصلہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک کی مقبولیت نے دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی خود کو بدلنے پر مجبور کردیا اور ان کی جانب سے مختصر ویڈیوز کو زیادہ ترجیح دی جارہی ہے۔

درحقیقت ٹک ٹاک کی مقبولیت نے یوٹیوب کو مختصر ویڈیوز پر مبنی فیچر شارٹس متعارف کرانے پر مجبور کیا جس میں صارف ایک منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرسکتے ہیں۔مگر اب یوٹیوب شارٹس کے دورانیے کو کچھ بڑھایا جا رہا ہے۔

15 اکتوبر سے گوگل کے اس پلیٹ فارم میں ویڈیوز کا دورانیہ ایک منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ کیا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاک میں کافی عرصے سے 10 منٹ طویل ویڈیوز کرنے کا آپشن صارفین کو دستیاب ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے اسے 30 منٹ تک بڑھانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔اب لگتا ہے کہ گوگل کی جانب سے اس میدان میں بھی ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ کیا جا رہا تھا جس کے باعث شارٹس کے دورانیے کو بڑھایا جا رہا ہے۔

شارٹس کے دورانیے میں اضافے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب کی جانب سے چند فیچرز کا اعلان بھی کیا گیا۔ان میں سے ایک فیچر شارٹس فیڈ میں کمنٹس کے پریویو کا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے ٹیمپلیٹس نامی فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین شارٹس کیمرے کے ذریعے یوٹیوب پر موجود کلپس کو اپنی ویڈیوز کا حصہ بنا کر ری مکس کلپس بناسکیں گے۔

اگر آپ کو شارٹس پسند نہیں تو اب اس کے لیے بھی ایک ٹول متعارف کرایا جار ہا ہے۔اس ٹول کے ذریعے کمپنی کی جانب سے آپ کو کم از کم شارٹس دیکھنے کا آپشن دیا جائے گا۔اس ٹول تک رسائی یوٹیوب ایپ سیٹنگز کے ذریعے ممکن ہوگی۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

24 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

29 mins ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

32 mins ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

47 mins ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

49 mins ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

55 mins ago