اسرائیل عمران خان کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایٹمی قوت ہونے کے ناطے اسرائیل پاکستان پر حملہ نہیں کرسکتا، لیکن عمران خان کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیل ڈائریکٹ پاکستان کے ساتھ پنگا نہیں لے سکتا، لیکن عمران خان کو چھوڑا ہوا ہے جو یہودی لابی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں سی پیک پر دستخط ہورہے تھے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان حملہ آور تھے، اب پھر انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کردیا ہے۔عوام خود سمجھدار ہیں، تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، لیکن اب زیادہ دیر نہیں لگے گی عوام کو آہستہ آہستہ سمجھ آرہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی 126دن دھرنا دے کر انتشار پھیلایا آج پھر انتشاری سیاست کررہے ہیں۔ دہائیوں کے بعد پاکستان میں ایس سی او کانفرنس ہونے جارہی ہے تو انتشار پھیلانا شروع کردیا ہے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

27 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

31 mins ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

34 mins ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

49 mins ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

51 mins ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

58 mins ago