پی ٹی آئی باز نہ آئی تو پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذہو سکتا ہے،اختیار ولی


پشاور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے سینئررہنما و ترجمان اختیارولی خان کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ریلیوں اور جلسوں سے قیدی کو نہیں چھڑا سکتی .

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علی امین کا کردار ایک وزیراعلیٰ سے منشی میں تبدیل ہو چکا،گنڈا پور اگر سرکاری وسائل کیساتھ وفاق پر چڑھائی کرینگے تو منہ توڑ جواب کیلئے تیار رہیں،پی ٹی آئی اس وقت مکمل طور پر ٹی ٹی پی میں تبدیل ہو چکی ہے،ریاست کی رِٹ قائم ہے، بلوائیوں کو بلوائیوں کی طرح ڈیل کیا جائیگا .

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی ٹھان لی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،اگر پی ٹی آئی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذہو سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں