وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کی ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جہاں وزیراعظم کی میزبانی میں فلسطین کے حق میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ملاقات میں موجود سیاسی جماعتوں نے غزہ اور فسلطینیوں کے ساتھ قومی سطح پر اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غزہ اور فلسطین میں نہتے فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے اور فلسطینی بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھانے کے لیے وزیر اعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔

سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں 7 اکتوبر کو ملک بھر میں غزہ اور فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے شکار نہتے مسلمان بہن بھائیوں کے لیے یوم یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا گیا اور یوم یکجہتی فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کے لیے کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔

آل پارٹیز کانفرنس کے لیے کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، شیری رحمان، خواجہ سعد رفیق اور نیئر بخاری شامل ہوں گے۔

ملاقات میں 7 اکتوبر کو پاکستان بھر میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی اور ان پر جاری اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے اجتماعات اور سیمینار منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں صدر مملک آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف شرکت کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کی فلسطین اور غزہ میں جاری نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے حوالے سے یوم یکجہتی پر بھرپور حمایت کی اور ملاقات میں جماعت اسلامی کے غزہ اور فلسطین میں جاری نہتے مسلمان بہن بھائیوں کے حق میں یکجہتی کے مؤقف کی تعریف کی گئی۔

ملاقات میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور ان کے وفد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر میں فلسطینوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے اور اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کے واک آؤٹ کو سراہا۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے 7 اکتوبر کو فلسطین کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ غزہ میں قابض افواج کے سفاکانہ قتل عام کے ایک سال بعد جنگ کا دائرہ لبنان تک پھیل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں سفاکانہ قتل عام سے شروع ہونے والی جنگ کا پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لینے کا خطرہ ہے، پوری قوم کو سامراجی صہیونی ایجنڈے کے خلاف ایک آواز میں بولنا چاہیے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

2 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

7 mins ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

10 mins ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

25 mins ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

27 mins ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

34 mins ago