وسطی و جنوبی پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 5 سے 8 اکتوبر تک وسطی و جنوبی پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی نئی موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق 5 اکتوبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونگی، 5 سے 8 اکتوبر کے دوران چترال،دیر،سوات،شانگلہ،مالا کنڈ،صوابی میں بارش کا امکان ہے،موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مردان، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارشیں متوقع ہیں، 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مری، گلیات، گجرات، وسطی اور جنوبی پنجاب کے چند علاقوں میں بادل برسیں گے۔ اسی طرح 5 سے 7 اکتوبر تک شہر اقتدار اسلام آباد جبکہ 5 سے 8 اکتوبر کے دوران کوئٹہ، ژوب، لسبیلہ اور کوئٹہ میں بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

1 hour ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

1 hour ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

1 hour ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

1 hour ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

1 hour ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

2 hours ago