کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے ہیں جو اسلام میں منع ہے، اپنے موبائل پر حلالہ سینٹر کا اشتہار بھی پڑھا ہے .
ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک شو میں نادیہ خان نے ڈرامہ سیریل ’من جوگی‘ پر بات کرتے ہوئے حلالہ کے موضوع پر ڈرامے کے پیغام کو سراہا ہے .
نادیہ خان نے کہا کہ ’من جوگی‘ کا پیغام اس وقت بہت اہم ہے کیونکہ اب لوگ حلالہ کو ایک کاروبار بنا چکے ہیں . حلالہ سینٹرز جان بوجھ کر طلاق کو ٹھیک کرنے کے لیے حلالہ کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، جو اسلام میں منع ہے اور اب یہ ایک مذاق بن چکا ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ایسی حلالہ سینٹرز کے اشتہارات بھی نظر آئے ہیں جو اس مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں اور شو کے دوران انہوں نے اپنے موبائل پر حلالہ سینٹر کا اشتہار بھی پڑھا .
. .