اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اسلام آباد کے گردو نواح میں آرمی ڈپلائمنٹ کا عمل مکمل کر لیا گیا، جس کے ساتھ ہی پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جب کہ آرمی کے چاک و چوبند دستوں نے علاقے میں گشت شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گردونواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کا علاقے بھر میں گشت شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کسی بھی شرپسند کو امن و امان تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے باعث 5 سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے، اور اس وقت وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں میں پولیس اور کارکنان آمنے سامنے ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور قافلے کے ساتھ دارالحکومت کی جانب رواں دواں ہیں اور اس وقت ان کا قافلہ جھنگ باہتر انٹرچینج کے قریب پہنچ چکا ہے۔
ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، اس لیے ادھر کا رخ نہ کریں ورنہ سختی سے نمٹا جائے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں ایک پریشان کن صورتحال سامنے آئی ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ…
58 سالہ امریکی باکسر اور سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائیسن نے ایک بار پھر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے مداحوں…