امریکا میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، 6 ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد 223 ہوگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی 6 ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 223 تک جا پہنچی، سینکڑوں افراد لاپتا ہوگئے۔
سمندری طوفان کے باعث امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں سب سے زیادہ تباہی آئی، صرف اسی ریاست میں اموات کی تعداد 106 ہوچکی ہے، بنکوم میں 72 اموات جبکہ فلوریڈا میں بھی درجنوں شہری موت کا شکار ہوئے۔
امریکی میڈٰا کے مطابق ، 7 لاکھ افراد تاحال بجلی سے محروم ہیں، طوفان سے متاثرہ جنوبی کیرولائنا میں ڈھائی لاکھ، شمالی کیرولائنا میں سوا 2 لاکھ، جارجیا میں دو لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔
سیلاب کا شکار ریاستوں میں لوگ صاف پانی سمیت بنیادی اشیا سے محروم ہیں، جو سینکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں ان میں شمالی کیرولائنا کے علاقے ایشول سے تعلق رکھنے والے عمر خان بھی ہیں شامل ہیں جو سیلاب کے سبب گھر کی بالکونی پر پناہ لیے ہوئے تھے مگر ریلہ انکا گھر بہا لے گیا۔

Recent Posts

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

1 min ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

7 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

11 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

18 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

21 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

22 mins ago