پی ٹی آئی کا اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلعے میں احتجاج کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کارکنان کو احتجاج کے لیے اسلام آباد اور لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ جو کارکن اسلام آباد پہنچ سکتا ہے اسلام آباد پہنچے اور جو لاہور کے قریب ہیں وہ مینار پاکستان پر احتجاج کے لیے پہنچیں۔ انہوں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا۔
رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے اپنے سوشل میڈٰیا اکاؤنٹ ایکس پر کارکنان کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج جاری رہے گا، جو لوگ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں وہ یہیں پر احتجاج کریں۔ لیکن جو لوگ راستوں کی بندش کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے وہ اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کریں۔
انہوں نے کہا کہ سینٹرل پنجاب کے لوگ اسلام آباد آنے کے بجائے مینار پاکستان کے احتجاج میں شرکت کریں۔ پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کے تمام اسٹیک ہولڈرز ضلعی عہدیداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کریں۔ اور جو لاہور کے ارد گرد کے علاقوں میں رہ رہے ہیں وہ مینار پاکستان پہنچ جائیں۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا احتجاج جاری رہے گا، وسٹ ریجن، نارتھ ریجن اور ساؤتھ ریجن کے تمام دوست اسلام آباد احتجاج میں شامل رہیں گے۔ جو راستوں میں ہیں وہ بھی اسلام آباد پہنچیں گے جو اسلام آباد کی طرف روانہ ہوئے ہیں وہ بھی اسلام آباد ہی پہنچیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج سے پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ لاہور اور اس کے گرد و نواح کے افراد یعنی سارا سینٹرل پنجاب ریجن لاہور کے احتجاج میں شامل ہوں گے۔ باقی پنجاب یعنی ویسٹ ریجن، نارتھ ریجن، ساؤتھ ریجن میں موجود اسٹیک ہولڈرز اور تنظیمیں، تمام اضلاع میں آج سے پرامن احتجاج کریں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کہتے ہیں کہ جب تک ہمارے لیڈر عمران خان صاحب رہا نہیں ہوتے، اور قاضی فائز عیسیٰ جب تک کرسی سے اترتے نہیں ہیں عوام کہیں نہیں جائیں گے اور یہیں ڈی چوک میں احتجاج کریں گے بلکہ دھرنا دیں گے، اور اگر یہ اسی طرح چلتا رہا تو ہو سکتا ہے ہمیں اڈیالہ جیل کی طرف رخ کرنا پڑ جائے۔

Recent Posts

لگ رہا ہے کہ میں سیلری کانفرنس میں آئی ہوں، وزیر تعلیم کا جامعہ بلو چستان میں خطاب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم ومسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے…

1 min ago

راستے بند، بانیٔ پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس ٹو، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی…

6 mins ago

اسٹیبلشمنٹ طاقت سے بلوچستان کے مسئلے کا حل چاہتی ہے جو کبھی بھی حل نہیں ہوگا، مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ…

8 mins ago

پاکستان سے اربوں ڈالرز کی کھجور ایکسپورٹ متاثر ہونے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان اربوں ڈالرز کی…

16 mins ago

لیہ میں زمین کا تنازع، خاتون کی دو بیٹیوں سمیت خودکشی کی کوشش

لیہ (قدرت روزنامہ) لیہ میں گھریلو جھگڑے میں خاتون نے 2 بیٹیوں سمیت مبینہ طور…

19 mins ago

محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

ویلیٹا (قدرت روزنامہ) پاکستان کے محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں…

25 mins ago