پشتون قومی جرگہ پر حملہ عوامی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، ماہ رنگ بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں پشتون قومی جرگہ کو روکنے کی کوشش میں پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف سیکورٹی فورسز کی جانب سے طاقت اور تشدد کے استعمال کی شدید مذمت کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں پر تشدد اور منظور پشتین پر قاتلانہ حملہ پشتون عوام کی آواز کو خاموش کرنے کی کوششیں ہیں، پشتون سیاسی کارکنوں کے خلاف طاقت کا استعمال فوری طور پر بند کیا جائے۔ماہ رنگ بلوچ نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ سیاسی کارکنوں کے خلاف ریاستی تشدد اور طاقت کے استعمال کا فوری نوٹس لیں۔

Recent Posts

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے،میچ کا صحیح وقت بھی سامنے آگیا

شارجہ (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں اتوار کے روز روایتی حریف…

1 min ago

کراچی: میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان، 28 سال بعد سرکاری اسکول کے طالبعلم کی پہلی پوزیشن

کراچی(قدرت روزنامہ)ثانوی تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت سال 2024 کےسائنس گروپ کے امتحانات کے نتائج…

11 mins ago

پاکستان میں اونٹوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سنڈروم کورونا کا پہلا کیس رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے…

15 mins ago

اسلام آباد سے اسد قیصر کا بھائی بھی گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے…

16 mins ago

شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ…

22 mins ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی…

26 mins ago