لگ رہا ہے کہ میں سیلری کانفرنس میں آئی ہوں، وزیر تعلیم کا جامعہ بلو چستان میں خطاب


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم ومسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ مجھے تو لگ رہا ہے کہ میں سیلری کانفرنس میں آئی ہوں میں نے بھی اپنی تعلیم یونیورسٹی آف بلوچستان سے حاصل کی ہے بلوچستان میں ایجوکیشن منسٹری بہت سخت ہے میں سارے ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ جیسے آپ لوگوں نے ان دو دنوں میں یہ کامیاب کانفرنس منعقد کیا یہ کانفرنس اس لیے بھی ضروری ہے کہ بلوچستان میں ہر کوئی دو تین سے زیادہ زبانیں بولتا ہے جوکہ بہت چیلنجنگ ہوتا ہے آنگلش بہت ضروری ہے لیکن اگر آپ نہیں بول تو آپ کو احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہیے آپ کو اپنی مادری زبان میں بات کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو دسویں آئی کلیپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور بازئی ڈین لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر نصیب اللہ سیماب پروفیسر ڈاکٹر تاترہ اچکزئی اور دیگر موجود تھے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کا مزید کہنا تھا کہ یہ کانفرنس اس لیے بھی ہے ہم اپنی زبان بول تو سکتے ہیں لیکن پڑھتے اور لکھتے نہیں ہیں ہمارے زبانیں بہت نازک موڑ پر کھڑی ہے ہم اس کو بچانا چاہے مجھے لگتا ہے کہ اگلے کچھ نسلوں میں ہم اپنی مادری زبانوں کو بولنے میں مشکلات پیش آئے گی انہوں نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان ظہور بازئی بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح سے اس نے یونیورسٹی کے حالات کو اس نازک موڑ میں سنبھالے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ طالب علم جو اچھا پڑتا ہے تو ان کا الگ وال بنا یا جائے تاکہ ہمیں اپنے ہیروز کا پتا چلے انہوں نے کہا تنخواہیں اساتذہ کا بنیادی حق ہے جیسے دوسرے سرکاری ملازموں کو اپنی تنخواہ پہلی تاریخ کو ملتی ہے آپ کو بھی پہلی تاریخ کو ملنی چاہیے اگر اساتذہ ڈسٹرب ہوں گے تو پورا تعلیمی نظام ڈسٹر ب ہوگا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان ظہور بازئی نے کہا کہ یہ جو دسواں آئی کلپ کانفرنس ہورہا ہے یہ بلوچستان یونیورسٹی کے لیے ایک اعزاز ہے کیونکہ بلوچستان یونیورسٹی میں زبانوں کے7 ڈیپارٹمنٹ ہے ان ڈیپارٹمنٹ کی بہت امپورٹنس ہے انہوں نے کہا کہ دنیا یہ سمجھتی ہے کہ اگر آپ نے اکانومکس کے لحاظ سے ترقی کرنی ہے تو آپ نے اپنے زبانوں کو ترقی دینی ہے انہوں نے راحیلہ حمید درانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ یونیورسٹی کا اپنی سمجھتی ہے اور آپ ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیتی ہے انہوں نے کہا کہ ان56سالوں میں جتنی مشکلات یونیورسٹی آف بلوچستان نے دیکھی ہے کسی نے نہیں دیکھی ہوگی اور ہمیں یقین ہے کہ یہ وقت گزر جائیگا

Recent Posts

وزیراعلی خیبرپختونخوا ساری حدود پار کررہے ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے پی ساری…

3 mins ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین ہوگیا

پاکپتن (قدرت روزنامہ) پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی…

23 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث مینار پاکستان…

23 mins ago

ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج سے منگل تک تیز ہواؤں…

26 mins ago

بیرسٹر سیف کے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت کے اعلان پر ڈاکٹر شہبازگل کا موقف بھی آگیا

  نیویارک (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج…

29 mins ago

وفاقی حکومت نے معاشی بحالی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے معاشی بحالی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی جسے منظوری…

32 mins ago