ایف سی بلوچستان کو کسٹمز افسران کے اختیارات بھی دیدیے، نوٹیفکشن جاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان (شمالی و جنوبی) کے افسران کو بلوچستان میں کسٹمز اہلکاروں کے اختیارات اور ذمہ داریاں تفویض کر دیں، جس کا فوری طور پر نفاذ ہوگا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فرنٹیئر کور بلوچستان (شمالی و جنوبی) 30 جون 2025 تک بلوچستان کی حدود میں کسٹمز افسران کی حیثیت سے کام کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بورڈ نے فرنٹیئر کور کے افسران کو اپنے متعلقہ علاقوں میں کسٹمز ایکٹ کے تحت کسٹمز اہلکاروں کے اختیارات تفویض کیے ہیں یہ تفویض کردہ اختیارات صرف بلوچستان کے اندر محدود ہوں گے اور اس میں کسٹمز ایریاز، کسٹمز اسٹیشنز، بندرگاہیں، سرحدی کسٹمز اسٹیشنز، بین الاقوامی ہوائی اڈے اور بانڈڈ ویئرہاو¿سز وغیرہ شامل نہیں ہوں گے۔ایف سی کے اہلکار کسی جائز مسافر کے سامان یا کسٹمز ایریا سے کلیئر شدہ سامان کی تلاشی نہیں لیں گے، انہیں اس بات کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا کہ یہ اختیارات استعمال کرتے ہوئے وہ قانونی تجارتی سامان، درآمدات اور برآمدات کی روانی یا عوامی سہولت میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فرنٹیئر کور کے اہلکار کسٹمز افسران کو معاونت فراہم کریں گے تاکہ وہ کسٹمز ایکٹ کے سیکشن سات کے تحت اپنے فرائض انجام دے سکیں، مشکوک یا اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والے سامان کو صرف ایسے سرکاری ویئرہاو¿س میں جمع کیا جائے گا، جسے کلیکٹر کسٹمز نے باقاعد طور پر منظور کیا ہو۔فرنٹیئر کور بلوچستان (شمالی و جنوبی) کے ہر ونگ کے افسر کمانڈنگ (او سی) اپنے متعلقہ دائرہ اختیار میں کلیکٹر کسٹمز (نفاذ) کو ہر ماہ ضبط شدہ سامان کی تفصیلات فراہم کریں گے۔

Recent Posts

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

1 min ago

حکومت نے ایکسٹینشن کو فارمولائز کردیا، افراد کے بجائے ادارہ مضبوط ہوگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…

4 mins ago

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

10 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

16 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

20 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

28 mins ago