کراچی: میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان، 28 سال بعد سرکاری اسکول کے طالبعلم کی پہلی پوزیشن


کراچی(قدرت روزنامہ)ثانوی تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت سال 2024 کےسائنس گروپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
میٹرک بورڈ میں 28 سالوں بعد سرکاری اسکول کے طالب علم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، میٹرک امتحانات میں آخری مرتبہ پہلی پوزیشن 1996 میں دہلی گورنمنٹ بوائز اسکول کے طالب علم امتیاز نے حاصل کی تھی۔
سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن دہلی گورنمنٹ بوائزسیکنڈری اسکول کریم آباد کے حافظ عبدالرافع،دوسری پوزیشن شمسی سوسائٹی کی نجی اسکول کی طالبہ رومیسہ عمران اور نارتھ ناظم آباد کے نجی اسکول کی طالبہ رخسارعبداللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اعلامیے کے مطابق حافظ عبدالرافع 94.55 نمبر لے کر پہلی پوزیشن، رومیسہ عمران 94.27 نمبر لےکر دوسری پوزیشن اور رخسار عبداللہ 93.18 نمبر لےکر تیسری پوزیشن پر رہیں۔
اس سال ایک لاکھ 63 ہزار 12 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے تھے اور ایک لاکھ 62 ہزار 26 نے امتحانات میں شرکت کی جب کہ ایک لاکھ 31 ہزار 614 امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب رہے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 81.23فیصد رہا۔

Recent Posts

اسلام آباد کے تاجروں کا پی ٹی آئی احتجاج کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کے تاجروں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف…

4 mins ago

ویلڈن ۔۔ شاباش۔۔قوم کو آپ پر فخر ہے۔۔وزیرداخلہ محسن نقوی پولیس اور ایف سی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے ڈی چوک پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی الصبح پولیس اور ایف سی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے…

11 mins ago

پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی۔ دستاویزات…

20 mins ago

6 ماہ سے میکے میں بیٹھی ناراض بیوی شوہر کے ہاتھوں قتل

پاکپتن (قدرت روزنامہ) پاکپتن میں روٹھی بیوی کو منانے آنے والے شوہر نے کلہاڑیوں کے…

25 mins ago

بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی کا آخری لیول ہے، عظمی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف…

29 mins ago

کسی شرپسند کو ڈی چوک کے قریب پھٹکنے نہیں دیں گے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کسی شرپسند کو…

36 mins ago