ممبئی(قدرت روزنامہ) جیل منتقلی کے بعد آریان خان نے اپنے والدین سے ویڈیو کال پر بات کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار کنگ خان کے بیٹے آریان خان نے جیل میں اپنے والدین شاہ رخ خان اور گوری سے ویڈیو کال 10منٹ تک بات کی اور اس دوران وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور روپڑے جبکہ شاہ رخ اور گوری اس دوران بیٹے کو تسلی دیتے رہے۔کووڈ 19کی وجہ سے نئے جیل قوانین کے مطابق جیل میں موجود قیدیوں کی ان کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی ہے اور انہیں اپنے رشتے داروں سے
بات کرنے کے لیے ویڈیو کال کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔آرتھر جیل میں 11سمارٹ فونز ہیں جن سے قیدی مہینے میں دو یا تین بار اپنے گھروالوں سے بات کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق آریان خان کو جیل حکام کی جانب سے موبائل فون فراہم کیا گیا جس سے انہوں نے اپنے والدین کو ویڈیو کال کی۔ شاہ رخ اور گوری نے ویڈیو کال پر اپنے بیٹے سے تفصیل سے بات کی کہ جیل میں کیا ہورہا ہے۔اس کے علاوہ آریان خان کو ان کے گھروالوں کی جانب سے 4 ہزار 500 روپے کا منی آرڈر بھی موصول ہوا ہے جو ان کے کینٹین کے اخراجات کے لیے بھجوایا گیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…